Tag: کراچی تاجر اتحاد

  • تاجربرادری کا رینجرز اختیارات بحالی کے حق میں سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

    تاجربرادری کا رینجرز اختیارات بحالی کے حق میں سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے رینجرز اختیارات بحالی کے حق میں جمعرات 17 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا، اختیارات پھر بھی بحال نہ ہوئے تو شہر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دینگے۔

    کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ امن کی قیمت پر کوئی حکومتی دلیل ِ قبول نہیں، سندھ حکومت کے امن مخالف اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، قیامِ امن کے تحت بیمثال کارکردگی پر پاکستان رینجرز کے قابلِ فخر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جرائم کے خاتمے کیلئے رینجرز کو پورے سندھ میں کاررائی کا اختیار دیا جائے۔

    کراچی میں تاجروں کے اجلاس میں عتتیق میر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں، اجلاس میں شریک تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی سازش کے تحت شہر میں 2013سے قبل کے ہولناک حالات دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ، تاجروں نے کہا کہ کاروباری مراکز میں خوف کی فضاء ختم، بھتہ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں 90%سے زائد کمی واقع ہوگئی ہے ، تاجروں نے کہا کہ حکومتِ سندھ سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر بحالئیِ امن کو فوقیت دے۔

  • کراچی تاجر اتحاد بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف پانچ اگست کو ہڑتال کرے گا

    کراچی تاجر اتحاد بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف پانچ اگست کو ہڑتال کرے گا

    کراچی:  تاجر اتحاد بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف پانچ اگست کو ہڑتال کرے گا۔

    کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ تاجر بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کی حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار دھمکی آمیز رویہ ترک کر کے کاروباری زبان استعمال کریں۔

    عتیق میر نے تاجر برادری سے اپیل کی ہےکہ 5 اگست کی ہڑتال کو بھرپور کامیاب بنائیں، انہوں نے5 اگست کو مزار قائد سے پریس کلب تک تاجروں کی احتجاجی کار ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔