Tag: کراچی جناح اسپتال

  • کراچی : جناح اسپتال میں مبینہ غفلت سے مریض کی موت ،  لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد

    کراچی : جناح اسپتال میں مبینہ غفلت سے مریض کی موت ، لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد

    کراچی : جناح اسپتال میں مبینہ غفلت سے مریض کے انتقال پر لواحقین نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا اور مطالبہ کیا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زیرعلاج مریض دم توڑگیا۔

    جس پر لواحقین نے آئی سی یو میں ڈاکٹر پرتشدد کیا اور مریض کی لاش صدر تھانے کےباہر رکھ کراسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔

    اہلخانہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سترہ سالہ نثار سانس کےعارضے میں مبتلا تھا، مریض کی کل سےحالت نازک تھی، ڈاکٹر نے کہا آئی سی یو میں لے جاؤ ، مریض کوہم آئی سی یو میں لے کرگئے ڈاکٹرز نے بدمعاشی کی

    لواحقین کا کہنا تھا کہ مریض 7 نمبر وارڈ میں تھا اسے 23 نمبر وارڈ میں شفٹ کرنا تھا، مریض کو آئی سی یو میں لے کر گئے تو ڈاکٹر شیوا رام نے داخل کرنے سے انکار کردیا۔

    ڈاکٹرز نے پہلے تیماردار پر تشدد کیا تھا، جس کے بعد رد عمل آیا، ڈاکٹر کی غفلت کے باعث مریض انتقال کر گیا، غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    جناح اسپتال میں ڈاکٹر اور تیمارداروں میں جھگڑا کے معاملے پر فریقین نے ایک دوسرے پر مقدمات درج کرادیے۔

    پہلا مقدمہ متوفی مریض کےلواحقین کی مدعیت میں ڈاکٹرزپردرج ہوا، دوسرا مقدمہ ڈاکٹر کی مدعیت میں جاں بحق مریض کے ورثا پر درج کیا گیا۔

  • کراچی : جناح اسپتال میں  بچے کی لاش لانے والی کار کس کی ہے؟سراغ لگالیا گیا

    کراچی : جناح اسپتال میں بچے کی لاش لانے والی کار کس کی ہے؟سراغ لگالیا گیا

    کراچی : پولیس نے جناح اسپتال میں بچے کی لاش لانے والی گاڑی کے مالگ کا پتہ لگا لیا اور اس کے گھر چھاپہ مارا تاہم گھر میں نہ گاڑی موجود تھی اور نہ ہی مالک۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے تحقیقات جاری ہے، پولیس نے بچے کی لاش لانے والی گاڑی کے مالگ کا پتہ شراغ لگالیا۔

    پولیس نے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی کے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا ، اس گاڑی میں بچے کی لاش اسپتال لائی گئی تھی۔

    پولیس حکام نے بتایا چھاپے کے دوران گھر میں نہ گاڑی موجود تھی اور نہ ہی مالک تاہم گھرمیں موجود خواتین سےواقعےسےمتعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خواتین نے بیان میں کہا کہ گاڑی کا مالک رضا گھر میں موجود نہیں ،گاڑی لیکر باہر گیا ہوا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی میں جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر کار سوارچھے سال کے بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

    جاں بحق بچے کے چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں، عینی شاہدین کے مطابق کار میں دو افراد سوارتھے تاہم پولیس نے مشکوک افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

    ویڈیو میں نوجوان کو فون پر باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شلوار قمیض پہننے ایک شخص کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان جناح اسپتال کے مطابق بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور بتایا گیا بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا، جس کے بعد ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا تونا معلوم افراد فرار ہوگئے۔

  • کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے والےکون تھے؟ تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے والےکون تھے؟ تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ جبران اور سحرش لڑکی کو اسپتال لائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تصویریں حاصل کرلیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید گاڑی اور لڑکا لڑکی دیکھے جا سکتے ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ جبران اور سحرش لڑکی کو اسپتال لائےتھے، ڈاکٹروں نے چیک کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی مرچکی ہے۔

    پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیکل کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی تاہم پولیس نے فرار ہونے والے جبران اور سحرش کی تلاش شروع کردی ہے۔

    لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے معاملے پر اسپتال کی پارکنگ اور ایمرجنسی کی مزید سی سی ٹی وی تصاویر بھی سامنے آگئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی صبح 7 بجکر28 منٹ پرجناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پہنچی۔

    جس گاڑی میں لڑکی کو لایا گیا اسے اسپتال کی ایمرجنسی کےباہردیکھاجاسکتاہے جبکہ گاڑی سے ایک خاتون اور مرد کو اترتے بھی دیکھا گیا۔

    سی سی ٹی وی ایمرجنسی میں خاتون اور مرد کو اسپتال عملے سےبات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، جس کے بعد خاتون فون پربات کرتی ہوئی 7بجکر42منٹ پر ایمرجنسی سے چلی گئیں۔

    سی پی ایل سی ٹیم لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے جناح اسپتال کے مردہ خانے پہنچ گئی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہابتدائی طور پر فرارملزمان نےمقتولہ کانام عائشہ بتایاتھا، مقتولہ کےفنگر پرنٹ حاصل کر لیے ہیں ، فنگر پرنٹ سےمقتولہ کی شناخت اورلواحقین کےکوائف بھی موصول ہو جائیں گے۔

  • کراچی :  جناح اسپتال میں بم کی اطلاع، پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں بم کی اطلاع، پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں بم کی اطلاع ملی ، جس کے بعد پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں تاہم بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کو کلیئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے بم ہونے کی اطلاع دی اور فون کرنے والے شخص نے اپنا نمبر بند کر دیا۔

    جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ، بم ڈسپوزل یونٹ نے ایمرجنسی کی سرچنگ کی ، ایمرجنسی کے باہر پارک غیر ضروری گاڑیوں اور افراد کو ہٹا دیا گیا۔

    جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کوکلیئر قرار دے دیا اور کلیئرنس رپورٹ بھی جاری کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بم کی اطلاع پر جناح اسپتال ایمرجنسی کی سرچنگ کی گئی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کےاطراف بھی سرچنگ کی گئی۔

    پولیس نے کہا کہ بم کی اطلاع نامعلوم شخص کی جانب سے15پردی گئی تھی، جھوٹی اطلاع دینےوالےشخص کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔