Tag: کراچی حادثہ

  • کراچی : تیز رفتار ڈمپر کار پر گر گیا، خاتون اور بچی کچل کر جاں بحق

    کراچی : تیز رفتار ڈمپر کار پر گر گیا، خاتون اور بچی کچل کر جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار خونی ڈمپر نے دو افراد کی جان لے لی، ریتی سے بھرا ڈمپر کار پر الٹ گیا، حادثے میں ایک خاتون بچی سمیت جاں بحق ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں خاتون اور بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، خونی ڈمپر ریت سے بھرا ہوا تھا جو کار پر گرگیا، ابتدائی طور پر کار سے ایک بچے کو نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے کافی دیر بعد بھاری بھرکم ڈمپر کو ہیوی مشینری کی مدد سے اٹھایا گیا دبی ہوئی کار میں سے ایک بچی اور ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی۔

    ریسکیوحکام کے مطابق ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور فیملی کو اجاڑ دیا، ٹرک نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹے کو کچل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کی جانب لینے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت عرفان اور منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا جسے باپ کالج چھوڑنے جارہا تھا، جاں بحق افراد کا آبائی تعلق گلگت سے ہے جبکہ وہ منگھو پیر کے رہائشی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/attock-stepfather-forces-marry-70-year-old-man/

  • کراچی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    کراچی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    کراچی: اسٹیل ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 2 موٹو سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جا ں بحق افراد کی شناخت بلال احمد اور شہزاد احمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • کراچی : کار سوار خاتون رکشے کو ٹکر مار کر  تھانے سے فرار ،  8 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : کار سوار خاتون رکشے کو ٹکر مار کر تھانے سے فرار ، 8 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : گلستان جوہر میں کار سوار خاتون رکشے کو ٹکر مار کر شارع فیصل تھانے سے بھاگ نکلی ، حادثے میں آٹھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ اُس کی والدہ اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پر فیوم چوک کے قریب کار سوار خاتون نے رکشے کو ٹکر مار دی ، حادثے میں رکشے میں سوار بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثےمیں رکشہ ڈرائیوربھی زخمی ہوا، جاں بحق بچی کی شناخت 8 سالہ عائشہ کےنام سےہوئی ، ملیر کی رہائشی 8 سالہ عائشہ والدہ کے ساتھ دوا لینے گلستان جوہر آئی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ کار سوار خاتون تھانہ شارع فیصل سے فرارہوگئی ، خاتون کی گاڑی پر لگا نمبر بھی دوسری گاڑی کاہے، خاتون کی گاڑی پردرج نمبردوسرےبرینڈکی گاڑی کا ہے۔

  • کراچی :  تیز رفتار کار پیٹرول پمپ میں جا گھسی،  آئی بی اے کا طالب علم جاں بحق

    کراچی : تیز رفتار کار پیٹرول پمپ میں جا گھسی، آئی بی اے کا طالب علم جاں بحق

    کراچی : تیز رفتار کار پیٹرول پمپ میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں آئی بی اے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل گرین بیلٹ کے قریب تیز رفتار کار پیٹرول پمپ میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں ایک جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق احسن آئی بی اے کا طالب علم ہے جبکہ زخمیوں میں عمار اور فراز شامل ہیں۔

    پولیس کی نفری نے تفتیش شروع کر دی ہے ، حادثے کے نتیجے میں کار اور پیٹرول پمپ کو نقصان پہنچا،

    پولیس حکام نے بتایا کہ کار پیٹرول پمپ کا بورڈ توڑتے ہوئے پنکچر شاپ میں جا گھسی تھی، کار کی رفتار انتہائی تیز تھی، جاں بحق اور زخمی تینوں کی عمریں19 سے 20 سال کے قریب ہیں۔

  • کراچی : موٹرسائیکل سے گرنے والی ماں بیٹی کو  ٹرک  نے کچل ڈالا

    کراچی : موٹرسائیکل سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا

    کراچی : موٹرسائیکل سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار پاک کالونی تھانے کے قریب حادثہ پیش آیا ، حادثے میں ماں اوربیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ موٹر سائیکل گڑھے میں جانے کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل سوار افراد نیچے گرے تو پیچھے سے آنے والی گاڑی کی زد میں آگئے۔

    حادثے میں ماں اوربیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ باپ معجزانہ طورپرمحفوظ رہا، جن کی شناخت 5 سالہ ارمش اور 30 سالہ نگینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پرانا گولیمار ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی کےجاں بحق ہونے کے واقعے پر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کے لواحقین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔