Tag: کراچی حیدرآباد

  • ’پیپلزپارٹی کراچی کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے‘

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کے ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں موجودہ غیریقینی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پیپلزپارٹی شہر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تینوں جماعتیں مل کر قوم کے لیے کچھ کریں گے، مہاجر قومی موومنٹ اور تینوں جماعتوں نے بھی حلقہ بندیوں پر کئی بار آواز اٹھائی۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی سندھ کے شہری عوام غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں مہاجر قومی موومنٹ نے ہمیشہ مسائل پر بات کی ہے، ہم نے مسائل اٹھانے والوں کے ساتھ آواز سے آواز اٹھائی ہے۔

    آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات حتمی شکل میں نہیں آئے تمام اداروں نے امن و امان کی خراب صورت حال کی نشاندہی کی ہے ہزار سے زائد اہلکار اندرون سندھ سے کراچی میں تعینات کیے جائیں گے، فوج اور رینجرز کو پولنگ الیکشن اسٹیشنز پر میں تعینات کیا جائے گا تو مہاجر قومی موومنٹ حصہ لے گی۔

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ایک طرف متحدہ کی طرف سے اعلان ہوا کہ الیکشن لڑیں گے نہ لڑنے دیں گے دوسری جانب لندن سے بھی بائیکاٹ کیا ایسے حالات میں عوام کا نکلنا آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے بلوائی گئی پولیس کے ذریعے الیکشن نہ کروائے جائیں پیپلزپارٹی کو عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔

    آفاق احمد نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر اقدامات کریں، سندھ کے اندر فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن میں تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحدہ سے رابطے میں ہیں مہاجروں کے مفاد میں اگر کوئی فیصلہ کرنا پڑا تو ہم ساتھ ہیں ہم الیکشن سے علیحدہ نہیں ہورہے یہ بھی نہیں چاہیں گے عوام کو آگ میں جھونکیں۔

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ہر تھوڑے دن بعد جماعت اسلامی کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی شہر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔

  • یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی/حیدرآباد: سندھ حکومت نے یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک میں یوم علیؓ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بزرگوں، خواتین اور بچوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کل رات 12 بجے سے جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

    ” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    بزرگوں، خواتین اور بچوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کل رات 12 بجے سے جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

    یوم علیؓ پر ڈبل سواری پر پابندی کے لیے کراچی اور حیدرآباد پولیس حکام کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست ارسال کی گئی تھی جس کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔