Tag: کراچی خاتون قتل

  • کراچی: گڈاپ میں قرض واپس مانگنے پر منہ بولے بیٹے نے خاتون کو قتل کردیا

    کراچی: گڈاپ میں قرض واپس مانگنے پر منہ بولے بیٹے نے خاتون کو قتل کردیا

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں قرض واپس مانگنے پر منہ بولے بیٹے نے خاتون کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں معمر خاتون کے اندھے قتل کا کیس حل ہوگیا پولیس نے واردات میں ملوث منہ بولے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو موٹروے کے قریب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ 81 سالہ خاتون نے ملزم افتخار کو منہ بولا بیٹا بنایا ہوا تھا، ملزم نے کاروبار میں نقصان ہونے پر خاتون سے 20 لاکھ روپے لیے تھے۔

    خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے ملزم سے پیسوں کی واپسی کا تقاضہ کیا تھا جس پر ملزم نے موقع پاکر کر خاتون کو قتل کردیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 دسمبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمان کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے خاتون کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مختار اور خلیل ماں کو قتل کرکے فرار ہوگئے، واردات کے بعد ملزمان کے بھائی کی مدعیت میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی : خاتون کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپانے والا کون تھا؟

    کراچی : خاتون کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپانے والا کون تھا؟

    کراچی: خاتون کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپانے والا پڑوسی نکلا ، مقتولہ خاتون ملزم کو پہچانتی تھی، ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم کی نشاندھی پر لاش برآمد کرلی گئی ہے ، ملزم شہباز نے پڑوسی خاتون سے سونے کی بالیاں اور لاکٹ چھینا، مقتولہ خاتون ملزم کو پہچانتی تھی تو ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے خاتون کو تشدد کرکے قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپا دی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو سر پر ہتھوڑا مارکر قتل کیا ، اور خاتون کی لاش ڈرم میں ڈال کر پڑوس میں اپنے گھر چھپا دی۔

    خاتون کے لاپتہ ہونے پر اس کے شوہر نے مقدمہ درج کرایا تھا ، جس پر تفتیشی پولیس نے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کیا۔