Tag: کراچی دھماکے

  • چین کا کراچی دھماکے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ

    چین کا کراچی دھماکے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ

    بیجنگ : چینی سفارتخانے نے کراچی دھماکے میں دو چینیوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئےحملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےقریب چینی عملےکی گاڑی پرحملہ کیاگیا، حملے میں 2 چینی باشندے ہلاک، ایک زخمی اورکچھ مقامی متاثرہوئے۔

    چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتےہیں اور ایمرجنسی پلان فوری نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کی اپیل کرتے ہیں۔

    چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں کی سیکیورٹی، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے کی یاد دہانی کراتےہیں اور دونوں ممالک کے متاثرین کیلئے تعزیت ،زخمیوں و خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • کراچی دھماکے:  بے روزگار نوجوانوں کا برین واش کرکے دہشت گردی کے لیے استعمال کا انکشاف

    کراچی دھماکے: بے روزگار نوجوانوں کا برین واش کرکے دہشت گردی کے لیے استعمال کا انکشاف

    کراچی : کراچی دھماکوں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد جماعت بے روزگارنوجوانوں کا برین واش کرکے ان کو ملک دشمنی اور دہشتگردی کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی دھماکوں کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آگیا کہ دہشتگرد جماعت بے روزگارنوجوانوں کا برین واش کرکے ان کو ملک دشمنی اور دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے لگی۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے روزگار ، کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مظاہروں میں انتخاب کیا جاتا ہے اوران کی مجبوریوں اور دیگر مسائل کا پتہ لگا کر اسی طریقے سے ان کو کو اپنا حصہ بنایا جاتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے انتخاب اور انہیں مائل کرنے کا کام عاقب چانڈیو اور شازیہ چانڈیو کررہے ہیں جوکہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کرتے ہیں۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق صدر دھماکے کا مرکزی کردار اور مارا گیا مبینہ دہشت گرد اللہ ڈنو حیدرآباد میں باورچی تھا، جسے مِسنگ پرسن مظاہرے میں شرکت بھی کرائی گئی، جس کے تصاویر ہم نے حاصل کی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے احکامات اصغر شاہ کی جانب سے دیئے جانے کے شواہد موجود ہیں جبکہ دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی راء کی جانب سے فنڈنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔

  • بلاول بھٹو  کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ،  کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

    بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی  دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں۔

    بلاول بھٹو نے کراچی میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجےکویقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

    چیئرمین پی پی نے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ، جس میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں لوگ دبے ہوسکتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    دھماکا اس قدر شدید تھا کی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ملبے میں کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔