Tag: کراچی روانہ

  • جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات،  نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمیں کراچی روانہ

    جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات، نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمیں کراچی روانہ

    اسلام آباد : جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمیں کراچی روانہ ہوگئیں، چارٹیمیں ایف بی آر، ایکسائز اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ جمع کریں گی،جس کے بعد طلبی کےنوٹس جاری کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمیں تحقیقات کے لئے کراچی روانہ ہوگئیں ، چار ٹیموں کی سربراہی ڈی جی نیب عرفان منگی کررہے ہیں۔

    نیب راولپنڈی سےمحمد یونس اورگل آفریدی سی آئی ٹی کی سربراہی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم اور محسن علی راولپنڈی کی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔

    نیب کی چار ٹیمیں ایف بی آر، ایکسائز، اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ جمع کریں گی اور انورمجید کی تمام ملز سے متعلق بھی ریکارڈ حاصل کیا جائےگا، ریکارڈ کے بعد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کک بیکس کی رقم منتقلی پرافسران سے بھی پوچھ گچھ ہوگیم اور تمام ٹیمیں ڈی جی نیب عرفان منگی کوتحقیقات سےآگاہ رکھیں گی۔

    جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، نیب نے سربمہر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع


    دوسری جانب نیب نے سربمہر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کیلئے 4 مزید مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنادی گئیں اور سیکریٹریٹ نیب کےپرانے دفتر میں قائم کردیاگیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہتحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کررہےہیں، چیئرمین نیب تمام معاملے کی نگرانی خود کریں گے، عدالتی فیصلےپر مکمل عملدرآمدکیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق مختلف ٹیمیں تشکیل

    گذشتہ روز چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق نیب کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے اور تمام تر توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    نیب اعلامیہ کے مطابق نیب ٹیمیں اسلام آباد، کراچی میں شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گی، جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

  • یونس خان’’پاکستان کپ‘‘چھوڑ کر کراچی روانہ

    یونس خان’’پاکستان کپ‘‘چھوڑ کر کراچی روانہ

    فیصل آباد: پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھوراچھوڑ کرکراچی روانہ ہوگئے۔

    یونس خان کو امپائرسے بحث مہنگی پڑگئی، پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ کے کپتان پرمیچ فیس کاپچاس فیصد جرمانہ عائدکردیاگیا، پنجاب کےخلاف میچ میں یونس خان نے رن آؤٹ ہونے پر امپائر سے اعتراض کیا، یونس خان اورامپائرمیں بحث ہوئی، جس پرامپائرنے میچ ریفری کو شکایت لگادی۔

    اس سے قبل یونس خان نے اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کے خلاف اپیل مسترد ہوجانے پر بھی امپائرسے الجھ پڑے تھے، یونس خان کو فیلڈامپائرسے تلخ کلامی پرنوٹس بھیجاگیا، لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا، میچ ریفری کے بلانے پر بھی یونس خان نہیں گئے۔

    جرمانے کی خبرسن کریونس خان آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اوراحتجاجا پاکستان کپ چھوڑکرکراچی روانہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق کے پی کے کی قیادت احمد شہزاد کریں گے۔