Tag: کراچی سائٹ ایریا

  • کراچی میں غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ درج

    کراچی میں غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ درج

    کراچی : سائٹ ایریا کی فیکٹری میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ کرلیا گیا ، مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سائٹ اے میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ فیکٹری کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ غیرملکی شہری مشینری کی تنصیب میں مصروف تھے، سیکیورٹی گارڈ نے نامعلوم وجوہات پرغیرملکی شہریوں پر فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے بعدگارڈفرار،موقع سے 9 ایم ایم پستول کے 16 خول ملے ، شریف اللہ نامی سیکیورٹی گارڈ5ماہ سےفیکٹری پرتعینات تھا۔

    مقدمے میں گارڈ اور غیر ملکی باشندوں کے درمیان جھگڑے کا ذکر نہیں کیا گیا

    4 غیر ملکی باشندے کمپنی میں مشینری تنصیبات کیلئے 2سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ آتے تھے، دونوں غیرملکی گزشتہ روز 8بجکر2 منٹ پرسیکیورٹی کے ہمراہ فیکٹری پہنچے تو سیکیورٹی گارڈ نے پہلی منزل پر آکر غیر ملکی باشندوں پر اندھا دند فائرنگ کی۔

    دوسری جانب سائٹ ایریا کی فیکٹری میں نجی کمپنی میں دو چینی شہریوں کےزخمی ہونےکی تحقیقات جاری ہے ، بنارس،سائٹ ایریا، مومن آباد سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہےزیرحراست افراد سے سیکیورٹی گارڈکےبارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نےمل سے سپروائزر سمیت دس افراد کوبھی حراست میں لیا ہے۔

    وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجارنے غیرملکیوں کوسیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنیوں کےآڈٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اور مکمل فٹ گارڈ سے ہی خدمات لی جائیں۔

  • کراچی :  فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہری زخمی

    کراچی : فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہری زخمی

    کراچی : سائٹ ایریا کی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں غیرملکیوں اورسیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا ہوا، سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی ،فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا گارڈ فرار ہوگیا، ایک غیر ملکی کو دو اور دوسرے کو سات سے آٹھ گولیاں ماری گئیں تاہم زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیارکرلی اور کراچی کے مختلف ایگزٹ پوائنٹ پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

    دو غیرملکیوں کے زخمی ہونے کے واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا نے بتایا کہ 4سیکیورٹی سپروائزرکی غفلت اورلاپرواہی سامنےآئی، 8 بجکر4منٹ پرواقعہ ہوااورپولیس کو8:40پراطلاع دی گئی، غیرملکیوں کی سیکیورٹی سےمتعلق ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی گئی۔

    اسد رضا کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کےمطابق واقعہ جھگڑےکےدوران پیش آیا، واقعے کے مقام پرسی سی ٹی وی کیمرےنصب نہیں تھے، فیکٹری میں ایک اپنی اورایک نجی سیکیورٹی کمپنی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ موقع سے4سیکیورٹی گارڈزکوحراست میں لیاگیا ہے ، غیرملکیوں کوڈیفنس سےسخت سیکیورٹی میں فیکٹری کے اندر پہنچایا، فیکٹری کےاندرذمہ داری کمپنی کی ہوتی ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہے اور انکوائری کرکے حقائق کا پتا لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اور پولیس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ میں ملوث سیکیورٹی گارڈکی گرفتاری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنیوالی کمپنیز کا آڈٹ کیا جائے، گارڈز کے جسمانی و دماغی فٹنس ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔

    ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ فزیکل اور دماغی ٹیسٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کمپنیز کو پابند کیا جائے ساتھ ہی تربیت یافتہ اور مکمل طور فٹ سیکیورٹی گارڈ سے ہی خدمات لی جائیں اور غیر قانونی سیکیورٹی کمپنیز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

  • نوجوان کی ہلاکت : کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا

    نوجوان کی ہلاکت : کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی : سائٹ ایریا  میں ہونے والا پولیس مقابلہ بھی جعلی نکلا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے رپورٹ تیار کر لی ہے،  پولیس مقابلے کے دوران نوجوان سلطان نذیر ہلاک ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا ، سائٹ اے میں ہونیوالے مقابلے کی فائنل رپورٹ تیار کرلی گئی ، جس میں ہنزہ کے مقتول جوان سلطان نذیر بےقصور قرار دیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے رپورٹ تیار کی ہے ، 2روزمیں تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوجمع کرائی جائے گی، رپورٹ میں کہا گیا 3 جنوری کو سائٹ اے تھانے کی حدود میں مقابلہ ہوا، اس دوران سلطان نذیر آن لائن موٹرسائیکل سروس کےذریعےگھرجا رہا تھا ، رائیڈر نے پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ پر موٹرسائیکل روکی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری جانب سے پولیس اہلکار 2ملزمان کا پیچھا کرتے آرہے تھے ، پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی تو موٹرسائیکل رائیڈر بھاگا ، سلطان نذیر موٹرسائیکل رائیڈر کے پیچھے بھاگا ، پولیس اہلکاروں نے سلطان نذیر کو بھاگتے دیکھ کر گولیاں ماریں۔

    14جنوری کویس ایس پی عرفان بہادرکو تحقیقات منتقل کی گئیں ، ایس ایس پی عرفان بہادر کی اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث دونوں اہلکار مفرور ہیں ، اہلکار شبیر اور جہانگیر صورتحال خراب دیکھ کر دوسرے صوبے فرار ہوگئے تھے ، دونوں اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی اور قتل ودیگردفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

  • سائٹ ایریا جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مقدمہ درج، اہل خانہ کا احتجاج کا اعلان

    سائٹ ایریا جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مقدمہ درج، اہل خانہ کا احتجاج کا اعلان

    کراچی : سائٹ ایریا میں مبینہ مقابلے میں نوجوان کی موت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اہل خانہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سائٹ اےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کےکزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ، مقدمےمیں اختیارات کاناجائزاستعمال،غفلت،قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے سلطان نذیر کے اہل خانہ سرد خانے پہنچ گئے ہیں ، کزن سلیم کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیکر جائیں گے، سلطان نذیرکوآن لائن موٹر سائیکل بک کراکر دی تھی، سلطان کوموٹر سائیکل نہیں آتی تھی اورنہ اس کے پاس تھی۔

    سلطان نذیر کے کزن نے بتایا کہ ہمیں صبح پتا چلا ایسا کوئی واقعہ ہو ا ہے جس پر تھانے پہنچے، تھانے والوں نے ایسا رویہ اختیار کیا جیسے دہشت گرد ماراہو، ہم لاش کو پہلے پوسٹ مارٹم لےلئے لیکر جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی پریس کلب پر واقعےمیں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی تک احتجاج کریں گے۔

    ایس پی بلدیہ فیضان علی کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے ،اہلکاروں کے بیانات لئےجائیں گے، پولیس مقابلےکے دوران اسلحہ فرانزک کیلئے بھجوادیاگیا، ہلاک نوجوان سلطان سے ملنی والی موٹر سائیکل چوری کی ہے، مکمل انکوائری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

  • کراچی: سائٹ ایریا میں رینجرز چوکی کے قریب دھماکا

    کراچی: سائٹ ایریا میں رینجرز چوکی کے قریب دھماکا

    کراچی: سائٹ ایریا میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تیزی اور دہشتگردوںٕ کی ہلاکت کے ساتھ پولیس اور رینجرز پر حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے، کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشتگردوں نے ڈیوٹی سر انجام دیتے رینجرز اہلکاروں پر حملے کی ناکام کوشش کی، رینجرز چوکی کے قریب نصب بم پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

     اطلاعات کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکوڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

    واقعے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلو دھماکا خیزمواد میں بال بیئرنگ استعمال کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سائٹ ایریا میں رینجرز کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

  • کراچی سائٹ ایریا گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی سائٹ ایریا گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی:سائٹ ایریا کی گتہ فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا ہے ۔ شہر بھر سے فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی میں سائٹ ایریا کی گتہ فیکڑی میں آگ لگ  گئی تھی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا، آگ کی شدت کے باعث مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں روانہ کر دی گئی تھیں۔

    فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتا یا کہ سائٹ ایریا میں واقع گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے جسکی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابتدا میں فائر بریگیڈ کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے روانہ کی گئیں۔

    فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ بجلی کی شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے مگر اس واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان جل گیا۔