Tag: کراچی سردی

  • کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شمال مشرق سے ہوا 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ فضائی معیار مضر صحت ہے، آلودہ زرات کی مقدار 190 پرٹیکولیٹ  میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار، آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی

    کراچی والے ہوجائیں تیار، آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم مزید تبدیل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں آج سےکوئٹہ کی ٹھنڈی ٹھار ہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، سرد ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے دن کے اوقات میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی، 4 سے 5 روز تک رات میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

    دوسری جانب صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،  گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔

    فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، اسکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

    وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ خانوزئی،کان مہترزئی،زیارت سمیت متعدد اضلاع پر برف کی چادر پھیل گئی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔

  • کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    کراچی: کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا ہے، صبح سویرے موسم کا پارہ 12 پر آ گیا اور شہریوں کو مارچ میں دسمبر کا احساس ہونے لگا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کوئٹہ کی سرد ہوائیں سندھ میں داخل ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا موسم سرد ہو گیا ہے، کراچی میں سرد ہواؤں کا یہ سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم سرد اور خشک رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری تک رہے گا، اور دن میں ہوا 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری طرف چمن شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، دوبندی کا درجہ حرارت منفی 8، کوژک ٹاپ، خواجہ عمران میں منفی 7، چمن میں منفی 5، قلعہ عبداللہ کا درجہ حرارت منفی 4، گلستان، جنگل پیر علی زئی میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    اے ڈی سی آر کے عارف کاکڑ کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، بڑے ٹرکوں کو ژڑہ بند اور شیلا باغ کے مقام پر روکا گیا ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے نظام زندگی درہم ہو گیا ہے، خیبر پختون خوا میں بارش اور برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، چلاس اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

    شاہرہ قراقرام کی بندش سے گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے، سوات کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، مینگورہ میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لنک روڈز بند ہونے سے لوگ محصور ہو گئے ہیں اور کئی علاقوں سے رابطے کٹ گئے ہیں۔

  • کراچی میں بارش کے بعد سردی مزید بڑھ گئی

    کراچی میں بارش کے بعد سردی مزید بڑھ گئی

    شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے،صبح کے وقت 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کاسلسلہ اب ختم ہوچکا ہے، آج سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر کو لپیٹ میں لیں گی، جس سے موسم سرد ہوجائے گا۔

    ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے، سردی کی لہر اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک شہر کو لپیٹ میں لئے رکھے گی۔

    کراچی میں بارش کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار

    ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق بارش کے بعدفضائی آلودگی میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے، ائیرکوالٹی انڈکس 58 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج 56 ویں نمبر پر آگیا۔

  • کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

    شہر قائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کاامکان ہے جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری جانب بارش کے بعد بھی کراچی میں فضائی آلودگی برقرار ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودگی کے زرات کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی

    ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج نویں نمبر پر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔