Tag: کراچی سرفہرست

  • ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

    ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست ہے ، جہاں کورونا کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی شرح کی تفصیلات کے جاری کردی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ چوبیس گھنٹےمیں کورونا کی بلندترین 20.61 فیصد شرح کراچی میں جبکہ حیدر آباد میں 0.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 3.48 فیصد لاہور میں 3.29، راولپنڈی میں 0.75 فیصد ، گوجرانوالہ میں 1.14 فیصد، فیصل آباد میں 1.52 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں کورونا شرح 2.71 فیصد ، پشاور میں 4.51 فیصد، مردان میں2.21 فیصد، ایبٹ آباد میں 5.88 فیصد، گلگت میں 4.76 اور مظفرآباد میں یومیہ کورونا شرح صفر،میرپور میں2.44 فیصد رہی۔

    بہاولپور، سرگودھا ملتان، جہلم، گجرات ، دیامر ، اسکردو ، سوات، بنوں، صوابی، نوشہرہ میں یومیہ کورونا شرح صفر ریکارڈ، ذرائع

  • ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

    ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست ہے ، جہاں کورونا کی شرح 45.14 فیصد پر جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ، 24گھنٹےمیں کراچی میں کورونا کی شرح 45.14 فیصد پر جاپہنچی۔

    ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 17.35 فیصد ، گلگت میں 8.25، دیامر میں 2.86، اسکردو میں1.61 فیصد رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 12.60 فیصد ، راولپنڈی میں 13.08فیصد ، لاہور میں 12.78 فیصد ، بہاولپورمیں 8.10، گجرات میں 1.59، ملتان میں 2.04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران سرگودھا میں کورونا کی شرح 2.99،فیصل آباد میں 8.44 فیصد ، کوئٹہ میں 8.09فیصد ، پشاور میں شرح 13.79، مردان 9.85 فیصد رہی۔

    نوشہرہ میں کورونا کی یومیہ شرح 3.88،ایبٹ آباد میں 1.16 فیصد ، صوابی میں 11.19، بنوں میں1.38 فیصد ، مظفرآبادمیں 20.33 اورمیرپور میں 7.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔