Tag: کراچی سرکلرٹرین

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج  کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح  کریں گے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کریں گے

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کریں گے ، جس کے بعد شہری کل 20 نومبر سے کراچی سٹی سے پیپری تک سفر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو 20 سال بعد بھی ادھوری خوشی ملی ، نامکمل کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح آج ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید افتتاح کریں گے۔

    سرکلرٹرین کا روٹ مختصراورٹرینوں کی تعدادمحدودکردی گئی ہے ، کراچی سرکلر ٹرین چلانے کے فیصلے میں آخری وقت میں مکمل تبدیلی کردی گئی تھی اور سرکلر ٹرین کراچی سٹی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

    کراچی سرکلر ریلوے کی دس کوچز اور چارانجن پیپری سے اورنگی اپ اینڈ ڈاون چلائیں جائیں گے، بوگیوں میں آرم دہ نشستوں کے علاوہ علاوہ واش رومز، پنکھے، ٹی وی،وائی فائی اور موبائل چارج کرنے کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

    وزیرمنشن، لیاری، بلدیہ، منگھو پیر، شاہ لطیف، سائٹ،اورنگی اسٹیشن مکمل کھنڈر اور ناقابل استعمال ہیں، کے سی آرٹرین کو مین لائن ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیر مارشل یارڈتک چلایا جارہا ہے۔

    ریلوے ٹریک کے اطراف تاحال تجاوزات اور پکی کنسٹریکشن موجود ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کراچی سٹی تا اورنگی کا روٹ دسمبر میں بھی بحال ہونا ممکن نہیں ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 14کلومیٹر پر فوری طورپر پھاٹک لگائے جارہے ہیں، سندھ حکومت نے بھی کے سی آرکیلئے ٹھیکے دیئے ہیں، 40ٹرینیں تیار کی گئی ہیں، 15 آج ٹریک پر آرہی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آرکیلئے12اسٹیشنز آج سے فعال ہوجائیں گے ، ایک ٹرین میں 80مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ ٹکٹ ٹرین کے اندر سے ملے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا آج 2اپ اور 2ڈاؤن ٹرینیں چلائیں گے، 15دن بعد کےسی آر میں مزید14کلومیٹر کا اضافہ ہوجائے گا، کے سی آر کے 50روپے کے کرایوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ ملکر کے سی آر چلانا چاہتے ہیں، کےسی آر25سال سے بند ہے ، 100مسائل ہیں ، 25 سال کا مردہ ٹریک زندہ ہورہا ہے، یہ چیف جسٹس کی کاوش ہے۔

  • کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئے

    کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئے

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے پینتالیس ملین روپے کی فیزیبلیٹی رپورٹ بنانے کی منظوری دےدی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کو وفاقی حکومت سے خودمختار ضمانت لینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی سرکلرٹرین کاپہیہ گھمانے کیلئے متحرک ہوگئے، مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے کے سرکل پر قبضہ مافیا سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ تین سو ساٹھ ایکڑ کے ٹریک پر محیط ٹریک میں سے سڑسٹھ ایکڑ پرتجاوازت قائم ہوئی ہیں۔ پانچ ہزار چھ سوترپن مکانات سرکتے سرکتے سرکلر ٹرین کے ٹریک پر آگئے ہیں، اس کے علاوہ دوہزار نوسو ستانوے دیگرعمارتوں کا بھی ٹریک پر قبضہ ہے۔

    وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کمشنر کو ڈی سیز کےساتھ جاکر تجاوزات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اورایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بتایا جائے کہ تجاوزات کے خاتمے میں کتنا وقت درکارہوگا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی پیک میں کراچی سرکلر ریلوے شامل ہو چکا ہے لہٰذا کراچی سرکلر ریلوے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔

    یاد رہے کہ دوہزار چھ سو نو ملین ڈالر کی لاگت سے بحال ہونے والے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کیلئے تینتالیس کلومیٹر ٹریک درکار ہے۔