Tag: کراچی سمیت سندھ بھر

  • کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم

    کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور  تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بچوں کی موج مستی اور سیر سپاٹے آج سے ختم ہوگئے ، کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔

    صوبہ بھر میں آج سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا، کئی روز کی چھٹیوں اور سردی کے باعث پہلے دن سرکاری اورنجی اسکولوں،کالجز میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ شہر میں بیشتر نجی اسکول آج نہیں کھولے گئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ، صوبے میں 25 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک چھٹیاں دی گئیں تھی۔

    محکمہ تعلیم کے پی کا کہنا ہے کہ ونٹر زون پہاڑی علاقوں کے اسکولز15 فروری تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول نو جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے سوالات اٹھا دئیے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے سوالات اٹھا دئیے

    کراچی : ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر میرٹ کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو پیپلز پارٹی کی بدنیتی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے سوالات اٹھا دئیے، سندھ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر ایم کیو ایم پاکستان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی۔

    ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی پر اپنے بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں غیر مقامی اور اقرباء پروری کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہیں۔

    ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور ارباب اختیار نوٹس لیں ، سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں مقامی باشندوں کونظر انداز کیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں مقامی باشندوں کونظر انداز کرنا تعصب ہے، اس قسم کے فیصلوں سے سندھ کے شہری علاقوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔