Tag: کراچی سینٹرل جیل

  • کراچی جیل سرنگ منصوبہ ناکام،رینجرز کی کارروائیاں جاری

    کراچی جیل سرنگ منصوبہ ناکام،رینجرز کی کارروائیاں جاری

    کراچی: سینٹرل جیل تک سرنگ کی کھدائی کے کیس میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتای کیلئے رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں جانے کے لئے زیر زمین راستہ بنائے جانے کے انکشاف پر رینجرزکی کاروائیاں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تحقیقاتی کمیٹی جیل سیکیورٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکاروں کے کے بیانات قلم بند کر رہی ہے۔

    تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جیل میں کھودے جانے والی سرنگ کا چند قیدیوں کو علم تھا، جیل تک سرنگ کی کھدائی غوثیہ کالونی میں موجود مکان سے شروع کی گئی، جسے علاؤ دین عرف بھولو نامی شخص نے دہشت گردوں کو فروخت کیا تھا ۔

    بھولو اور علاقے کے چند افرد کو حراست میں لے کر ملزمان کے خاکے تیار کئے گئے ہیں اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

  • کراچی سینٹرل جیل سیکیورٹی، کچی آبادیاں مستقل خطرہ قرار

    کراچی سینٹرل جیل سیکیورٹی، کچی آبادیاں مستقل خطرہ قرار

    کراچی: سرنگ کے ذریعے جیل سےدہشت گرد فرار کرانے کی سازش تو پکڑی گئی، تحقیقاتی اداروں نے اس ضمن میں شہر کی کچی آبادیوں کو مستقل خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    کراچی کےعلاقےغوثیہ کالونی سے سینٹرل جیل تک کھودی جانے والی سرنگ کے بعد تحقیقاتی ادارے حرکت میں آگئے، تحقیقاتی اداروں نے شہر میں کچی آبادیوں اورغیرقانونی آباد علاقوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تحقیقاتی اداروں کے مطابق سینٹرل جیل کی طرح ہر اہم علاقےکے ساتھ کچی آبادیاں قائم کردی گئیں ہیں، شہر میں قبضہ مافیا نےسوچی سمجھی سازش کےتحت اہم مقامات کے ساتھ غیر قانونی کچی آبادیاں قائم کیں۔

    لینڈ ڈیپارٹمنٹ نےکوئی پلاننگ نہیں کی خود زمینوں پرقبضہ کروایا، ریلوے کی زمینوں کے ساتھ کئی اہم مقامات ہیں، ان پر بھی کچی آبادیاں قائم کردیں گئیں۔

    مہران بیس، کراچی ایئرپورٹ، پی اے ایف بیس سمیت شہر میں واقع اہم علاقے اور عمارتوں کےساتھ کچی آبادیاں قائم ہیں، کراچی میں رہائشی عمارتوں کے لئے  پلاننگ کرنے والے اداروں کی لاپرواہی سے جرائم بڑھ رہے ہیں اور دہشتگردوں کو پناہ لینے سمیت کاروائیاں کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔

  • کراچی: سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی: سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی : رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد غوثیہ کالونی سے جیل میں داخل ہونے کیلئے سرنگ بنا رہے تھے۔

    خفیہ اطلاع کے ملنے اور دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے رینجرز کے کرنل طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد کراچی کے علاقے غوثیہ کالونی کے ایک گھر سے سینٹرل جیل تک سرنگ بنا رہے تھے۔ دہشتگرد سرنگ کےذریعے جیل میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

    کرنل طاہرکا کہنا تھا کہ رینجرز کو قومی سلامتی کے اداروں نے مسلح افراد کی اطلاع دی تھی، غوثیہ کالونی میں چھاپہ مارکرملزمان کوحراست میں لیا۔

    رینجرز حکام نے ویڈیو بھی دکھائی، ویڈیو میں وہ ٹنکی ہے، جس کے اندر سے سرنگ بنائی جا رہی تھی اور بتایا گیا کہ دہشتگردوں نے کہاں تک سرنگ بنا لی تھی، دہشتگرد پینتالیس میٹر سرنگ کھود چکے تھے اور اپنے ہدف سے صرف دس کلو میٹر ہی دور تھے کہ پکڑے گئے سرنگ مطلوبہ ہدف سے صرف دس میٹر دور رہ گئی تھی۔

    کرنل طاہر نے بتایاکہ ملزمان نے سینٹرل جیل سے قیدیوں کو چھڑانے کا منصوبہ بنایا تھا، گھرکی ٹنکی میں کھدائی کرکے دس فٹ نیچے سرنگ بنائی گئی تھی، ملزمان نے پچپن فٹ لمبی سرنگ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، سرنگ کو جیل میں موجود سوکھےکنویں سے ملانے کا منصوبہ تھا۔

    رینجرز کے کرنل طاہر نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے ملزمان سرنگ کھودنے میں ملوث ہیں، ملزمان کیخلاف کارروائی عوام کےتعاون سے عمل لائی گئی۔

  • کراچی:امن و امان کی مخدوش صورتحال،سینٹرل جیل کی سیکورٹی سخت

    کراچی:امن و امان کی مخدوش صورتحال،سینٹرل جیل کی سیکورٹی سخت

    کراچی میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر کراچی سینٹرل جیل کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    کراچی کے حالات کشیدہ ہونے کے بعد جیل کے اطراف کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔

    دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، رنچھوڑ لائن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ گلشن حدید کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔