Tag: کراچی سی ویو

  • میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوسری بیوی کو آخری کال

    میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوسری بیوی کو آخری کال

    کراچی: مالی مشکلات کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑوں سے تنگ نوجوان آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنے سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں ڈوب کر خود کشی کر لی۔

    کراچی میں سی ویو دو دریا کے قریب خود کشی کرنے والے شہری 27 سالہ طاہر محمود کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، ڈوبنے والے شخص کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، رات کو اس نے ویڈیو کال کر کے میری بہو کو بتایا کہ خود کشی کر رہا ہے، وہ اس وقت سے لاپتا ہے۔

    گھریلو پریشانیوں سے تنگ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان طاہر محمود نے سمندر میں ڈوب کر خود کشی کرنے سے پہلے اپنی دوسری بیوی کو ویڈیو کال کر کے آگاہ کیا، طاہر محمود نے کہا ’’میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو۔‘‘

    پولیس نے ساحل سے کچھ فاصلے پر نوجوان کی گاڑی برآمد کر لی ہے، پولیس کے مطابق طاہر محمود آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا، جس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، اور مالی مشکلات کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑوں سے تنگ تھا۔

    انچارج ایدھی بحری خدمات فاروق بلوچ کے مطابق سمندر کی تیز لہروں کے باعث بحری خدمات کی ٹیموں کو نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

    نوجوان طاہر محمود کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ 2 بچیوں کا باپ ہے، جن میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے مجھے بہو نے روتے ہوئے فون پر بتایا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد نے کہا ’’راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی اور بتایا کہ میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہے۔‘‘

    واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے، ریسکیو ٹیم سمندر میں طاہر محمود کو تلاش کر رہی ہے، گزشتہ رات کو اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا، جو صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

  • کراچی : سی ویو سے 2 بچیوں  کے لاپتہ ہونے کا واقعہ ،  پولیس کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    کراچی : سی ویو سے 2 بچیوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ ، پولیس کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    کراچی : سی ویو سے لاپتہ ہونے والی دو بچیوں سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے، ملزم تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو سے عید کے تیسرے روز سے لاپتہ دو بچیوں کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا، لاپتہ ہونے والی بچیوں سے متعلق پولیس نے بیان جاری کر دیا۔

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی افسر نے واقعے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ملزم کوگرفتار کرنےکےلیےاقدامات کیےجارہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نوٹس تمام تھانہ جات ،مختلف جگہوں پرچسپاں کیےگئے ہیں اور اشتہارات کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی میں دو ننھی منی بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، تین سالہ عنابیہ اور دو سالہ بشری اپنے خاندان کے ہمراہ عید کے تیسرے روز سی ویو پر پہنچی تھی۔

    بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دو دن دھکے کھانے اور بااثر شخص کے فون کرنے پر پولیس نے درخشاں تھانے میں مقدمہ تو درج کرلیا لیکن مدد کرنے کیلئے تیار نہیں۔

    والد کا مزید کہنا تھا کہ بچیوں کے لاپتہ ہونے پر پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

  • کراچی سی ویو پر سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی کا موبائل فون مل گیا

    کراچی : سی ویو دو دریا پر سمندر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی لڑکی کا موبائل مل گیا ، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سی ویو دو دریا کے قریب ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش کے لئے دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعاتی شواہد کے مطابق لڑکی نے خودکشی کی ہے ، لڑکی کا بیگ ملا ہے، جس میں لڑکی کا موبائل فون موجود تھا، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں سی ویو پر دو دریا پر نوجوان لیڈی ڈاکٹر نے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، لڑکی کا شناخت سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے ہوئی تھی۔

    تاہم لڑکی نے سمندر میں چھلانگ کیوں لگائی اسکی وجہ سامنے نہ آسکی، لڑکی اعظم بستی محمود آباد کی رہائشی تھی۔

    لڑکی کے والد ابرار احمد ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہے ، والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی ہاوس جاب مکمل کرچکی تھی ، بیٹی نے ایسا کیوں کیا معلوم نہیں۔

  • 27 فروری کا دن ، پاک فضائیہ کا کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان

    27 فروری کا دن ، پاک فضائیہ کا کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : پاک فضائیہ کی جانب سے 27 فروری کو کراچی سی ویو پر ایئر شو منعقد کیا جائے گا، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ اور پاکستان کیلئے درخشاں باب کی مانند ہے ، اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دن کو شایان شان طریقےسے منانے کیلئے سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو منعقدکیاجارہاہے، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔

    ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا۔

    گذشتہ روز پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا تھا ، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری، ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے  27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • آئی جی سندھ نے سی ویو سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کی رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی سندھ نے سی ویو سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کی رپورٹ طلب کر لی

    کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سی ویو سے نیم بے ہوشی کی حالت میں لڑکی ملنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے ساحل سمندر پر سی ویو سے لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی، پولیس نے لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

    آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی، اور ہدایت کی تفتیش کو انتہائی غیر جانب دار اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ کلیم امام نے سختی سے یہ بھی ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفت میں لایا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: درخشاں تھانے پرعدالتی بیلف کا چھاپا، 3 خواتین، بچی بازیاب

    قبل ازیں، سی ویو سے ملنے والی بے ہوش لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں زیادتی سمیت دیگر دفعات شامل کیے گئے ہیں۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، لڑکی کو کار سوار افراد سی ویو پر پھینک کر فرار ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے بیان کی روشنی میں نامزد ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نشہ آور اشیا کھلا کر زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ڈیفینس کی رہایشی ہے۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اس کی دوست کرن اور علی عرف عمران گھر آئے اور نشہ آور چیز کھانے میں کھلائی جس کے بعد تشدد کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا، ہوش میں آئی تو جناح اسپتال میں تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے 6 بجے 15 پر بے ہوش لڑکی کی موجودگی کی اطلاع ملی، فوری طور پر لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوگی، سہیلی کرن کا گھر پر آنا جانا ہے، علی عرف عمران سے متاثرہ لڑکی کی پہلے بھی 2 سے 3 ملاقاتیں ہوئیں، لڑکی کے مطابق مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔