Tag: کراچی سے اسلام آباد

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

    کراچی: پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے انجن سےپرندہ ٹکراگیا، جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی تاہم طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا تھا، پرواز پر 162 مسافر سوار تھے ، مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کیلئےمتبادل جہازمہیاکردیاگیا ، پرواز پی کے368 سہ پہر4 بجے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ جہاز کے دائیں انجن کے بلیڈ ٹوٹنے کے آثار ہیں ، تفصیلی نقصان کا جائزہ بورواسکوپ کی مدد سے لیا جائے گا

    خیال رہے ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کے روک تھام کا موثر نظام کا نا ہونا ایسے واقعات کی سبب بنتے ہیں ، فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • پی آئی اے کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکار، میت لے جانے والے مسافر رُل گئے

    پی آئی اے کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکار، میت لے جانے والے مسافر رُل گئے

    کراچی : پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے میت لے جانے والے مسافر چارنو گھنٹے تک خوار ہوتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 میں بدترین تاخیر سامنے آئی ہے، شام چار بجے روانہ ہونے والی پرواز کے مسافر ایئر پورٹ پر رُل گئے۔

    جہاز کے ذریعے اسلام آباد میت لے جانے والے مسافر بھی دربدر ہوئے۔ اس حوالے سے پرواز کے آصف نامی مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ ابتداء میں پرواز کی روانگی میں تاخیر موسم کی خرابی بتایا گیا۔

    بعد ازاں پرواز میں فنی خرابی کے بارے میں بتایا گیا اور اب بتایا جارہا ہے کہ جدہ سے رات 11بجے پرواز پہنچے گی، مسافرآصف کے مطابق280سے زائد مسافروں کو لاؤنج میں بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا۔

    ۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ اب بھی معلومات پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے رہی۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہے، پرواز آج رات 12 بجے روانہ کردی جائے گی۔

  • کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا

    کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا

    کراچی: پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نےاچانک کرایوں میں اضافہ کردیا اورکراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اچانک اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    کرایوں میں اضافہ کے بعد کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

    پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالے مسافروں سے یکطرفہ کرایہ 31540 اور کراچی سے لاہور جانیوالے مسافروں سے بھی 31ہزار سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔

    پی آئی اے نے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کا کرایہ اندرون ملک جانیوالے مسافروں سے وصول کررہی ہے، 63ہزار سے زائد کسی بھی غیر ملکی ایئرلائن پر بیرون ملک سفر کرنے کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب نجی ائیرلائن ائیر بلیواور سرین ائیر لائن نے بھی اچانک کرائے بڑھا دیے اور یک طرفہ کرایہ 16 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار سے زائد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا

    خیال رہے وزیر اعظم کے سیاحت کے ویژن کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک آپریشن پر ایروناٹیکل چارجز ختم کردیئے تھے، اقدام کا مقصد اندرون ملک سفر کرنے والوں کو سہولت دینا تھا۔

    ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے سے اندورن ملک جانیوالی پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں اور پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن نے احکامات کو نظر انداز کردیا۔

    یاد رہے عید سے قبل بھی عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مہنگے ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا تھا ، جس کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔