کراچی : پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے لڑکی کو سجاول سے بازیاب کرالیا گیا، لڑکی کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے مٖظفرکالونی سےاغوالڑکی کی بازیابی کیلئے سجاول میں چھاپہ مارا اور لڑکی کو بازیاب کرالیا۔
کارروائی میں ٹھٹھہ پولیس بھی ہمراہ تھی، پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس سےرابطہ کیاتھا، اہلخانہ نےبتایاکہ ان کی لڑکی اغواہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اغواکاروں نےلڑکی کی تشددزدہ تصاویر اہلخانہ کو ارسال کی تھی ، واقعہ کی تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی تو ملزمان کی لوکیشن ٹھٹھہ میں آئی۔
حکام نے بتایا کہ لڑکی کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور اس سے اغواکاروں سے متعلق معلومات لے رہے ہیں۔