Tag: کراچی سے گرفتار

  • پچاس وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کراچی سے گرفتار

    پچاس وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کراچی سے گرفتار

    کراچی: لانڈھی پولیس نے 50 وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، گینگ کورنگی، لانڈھی، ملیر کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے 50 کے قریب وارداتوں کے سلسلے میں مطلوب ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، 3 رکنی یہ گروہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ملیر ندی پر وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گینگ نے لانڈھی 89 پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا، اسی دوران وہاں لگے کیمروں میں ان کی واردات محفوظ ہوگئی تھی۔

    شہری سے لوٹ مار کرنے کی مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    حکام کے مطابق لانڈھی پولیس کی ٹیکنکل ٹیم نے موبائل ٹریسنگ کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے 3 پستول، چھیننے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

  • کراچی سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن پولیس افسر نکلا

    کراچی سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن پولیس افسر نکلا

    کراچی : شہر قائد سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن کراچی میں اسپیشل برانچ پولیس کا افسر نکلا ، ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتارملزم کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزم ایئرپورٹ پرساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری کرتا تھا۔

    اے آر وائی نیوزکے نمائندے شاہ نواز شاہ  مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں را سلیپر سیل کے اہم رکن مصورنقوی کو گرفتار کرلیا ، مصورنقوی اسپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی نکلا، ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کررہاتھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم1991میں سندھ پولیس میں بھرتی ہواتھا، محمودصدیقی کی ہدایت پرملزم کورقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ یہ 2008 میں ٹریننگ کےلیےبھارت بھی جا چکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم ایئرپورٹ پرساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری کرتا تھا جبکہ ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنےوالا کراچی پولیس کااےایس آئی گرفتار

    ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتارملزم کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، کراچی پولیس کاایک اےایس آئی پہلےبھی گرفتارکیاجاچکاہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے6 مبینہ ملزمان پہلےہی گرفتارہوچکےہیں، گرفتارملزمان سےجےآئی ٹی تحقیقات کررہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئےکام کرنے والے کراچی پولیس کے اےایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور ملزم کومحمودصدیقی گروپ کیجانب سےبھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

  • کے پی کے پولیس کو مطلوب دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کے پی کے پولیس کو مطلوب دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کراچی: مردم شماری ٹیم پر حملے کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خیبر پختون خوا پولیس کو بھی مطلوب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کے پی کے سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ملزم کراچی میں مردم شماری ٹیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ملزمان نے ایف سی کیمپ بونیر پر حملہ کیا تھا اور یہ گروہ صوبائی وزیر حسین باقر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

    ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ کے پی کے پولیس سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ ملزم اشتہاری ہے، کے پی کے میں آپریشن کے بعد ملزم کراچی میں روپوش تھا اب ملزم کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔