Tag: کراچی شارع فیصل

  • کراچی میں اتحادی جماعتوں کا احتجاج : شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ، شہری رُل گئے

    کراچی میں اتحادی جماعتوں کا احتجاج : شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ، شہری رُل گئے

    کراچی: جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے احتجاج کے باعث کراچی کی مصروف شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام سے مسافر رل گئے,ہیوی ٹریفک، بسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر شارع فیصل پر مختلف مقامات پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردی۔

    کراچی میں مصروف شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے، کہیں احتجاجی دھرنے اور کہیں پولیس کی رکاوٹوں کے باعث نرسری تا کارسازپر شدید ٹریفک جام ہے۔

    شارع فیصل پر کارساز سے ایف ٹی سی تک گاڑیوں کی قطاریں لگ ہوئی ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک، بسیں بھی پھنسی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو منزل تک پہنچنے میں دشواری ہے۔

    شارع فیصل پرٹریفک جام میں پھنسے شہری گاڑیاں سائیڈپرکھڑی کرکےپیدل روانہ ہوگئے، شارع فیصل پر کارساز کے قریب جمعیت علمائے اسلام ف کا بڑا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

    خیال رہے نتظامیہ نے سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے باعث سکیورٹی انتظامات سخت کر رکھے ہیں اور علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے باعث کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں۔

  • کراچی: شارع فیصل پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی: شارع فیصل پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی‌ : ڈی آئی جی اقبال دارا نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک نظام بری طرح سے تباہ ہے اور نئے تعینات ڈی آئی جی ٹریفک کو بڑے چیلینجز کا سامنا ہے، کراچی میں ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لئے ایک مرتبہ پھر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی اقبال دارا نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ، ڈی آئی جی اقبال دارا کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کس لین میں چلنا ہے، بدقسمتی سے موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہننا ہی معیوب سمجھتے ہیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے شارع فیصل پر بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا نظام اگر ٹھیک ہوتا تو حادثات میں اتنی جانیں نا جاتی، تاہم شہرقائد میں ٹریفک نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے صرف ٹریفک پولیس کو ہی نہیں بلکہ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • کراچی : تیز رفتار بس  اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

    کراچی : تیز رفتار بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

    کراچی : شارع فیصل پر تیز رفتار بس ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکراسٹاپ پرکھڑے افراد پر چڑھ گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر افسوسناک ٹریفک حادثے پیش آیا، تیز رفتار بس ٹائرپھٹنے کے باعث بے قابو ہوگئی اور اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں تیزرفتار بس کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع پر ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سال کی معصومہ کے نام سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق خاتون شوہر اور بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس چلتی موٹرسائیکل کوروندتے ہوئے اسٹاپ پرکھڑے افرادپر چڑھ گئی، جاں بحق ہونے والی خاتون ملیر سے لائنز ایریا جارہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 8 افراد کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا تو وہ بھاگ نکلا، مالک نے غلطی تسلیم  کرلی

    شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا تو وہ بھاگ نکلا، مالک نے غلطی تسلیم کرلی

    کراچی : شارع فیصل پر آنے والے شیر کے مالک شمس نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے  کہا کل شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا تو وہ بھاگ نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر شیر کے آنے کے واقعے پر گرفتار 5 ملزمان کو وائلڈلائف کے دفتر پہنچا دیا گیا۔

    وائلڈلائف جاویدمہر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شیر کا مالک شمس، ڈرائیور،کیئرٹیکر اور کلینر بھی شامل ہیں۔

    شیر کے مالک شمس نے بتایا کہ شیر ڈیڑھ سال کا تھا تب سے پال رہا ہوں، شیر کو اپنے گھر کے نیچے والے حصے میں رکھا تھا۔

    شیر کے مالک نے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، کل اسے ڈاکٹرکے پاس لےجارہا تھا تو وہ بھاگ نکلا۔

    وائلڈ لائف کی جانب سے کیس تیار کیا جارہا ہے، کیس فائل میں جانوروں سے متعلق قوانین بھی شامل ہوں گے اور ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر سڑک پر آگیا تھا ، جسے بعد میں پنجرے میں قید کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کیا تھا۔

    شیر کے مالک کی سوزوکی سے کچھوا بھی برآمد ہوئے ، جس پر شیر اور کچھوے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ممکنہ طور پر شیر اور کچھوے کو فروخت کیلئے ڈیفنس لے جایا جارہا تھا۔

    شیر کے مالک شمس الحق نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا جبکہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔