Tag: کراچی شاپنگ مال

  • کراچی :آر جے مال سانحے کا اصل ذمے دارکون ہے؟ تحقیقات 3 دن میں مکمل ہونے کا امکان

    کراچی :آر جے مال سانحے کا اصل ذمے دارکون ہے؟ تحقیقات 3 دن میں مکمل ہونے کا امکان

    کراچی : کراچی کے آر جے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات 3 دن میں مکمل ہونےکاامکان ہے، این ای ڈی یونیورسٹی ماہرین کی رپورٹ پرتحقیقات مکمل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب کراچی کے آر جے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات جاری ہے ، جس میں ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے۔

    آر جے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات تین دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے، رپورٹ کو این ای ڈی یونیورسٹی ماہرین کی رپورٹ فائنل ہونے پر مکمل کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز کراچی میں آر جے مال آتشزدگی کیس میں کال سینٹر مالکان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس نے سیکیورٹی انچارج سمیت انتظامیہ کے تین افراد بھی نامزد کیے ہیں، پولیس نے بتایا کہ آر جے مال کی چوتھی منزل پر ملزم عدنان اور عمران بلااجازت کال سینٹر چلا رہے تھے۔

    ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ذمہ دار تو بلڈر ہے، اُن کے کلائنٹ تو خود متاثرین میں شامل ہیں تاہم پولیس نے کنٹونمنٹ سے عمارت کے دستاویز مانگ لیے۔

    بعد ازاں عدالت نے گرفتار کال سینٹر کے پانچ ملازمین عابد شاہ، عمران، عدنان، سلطان اور فیضان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    عدالت نے شاپنگ مال کے بلڈرز اور انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث گیارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • کراچی : شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل

    کراچی : شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل

    کراچی : شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی پلازہ میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کےواقعے کی تحقیقات کے لیے کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی۔

    کمیٹی ڈپٹی کمشنرایسٹ الطاف شیخ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، ٹیکنیکل کمیٹی پلازہ میں آگ لگنےکی وجوہات کاتعین کرے گی۔

    کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات، عوامل اور ریسکیومحکموں سےجوابی وقت کی جانچ کرے گی ساتھ ہی غفلت برتنےوالےافسران، محکمہ بشمول پرائیویٹ افراد پر ذمے داری کا تعین بھی کرے گی۔

    کمیٹی مستقبل میں واقعات کو روکنے کے اقدامات تجویزکرے گی اور تحقیقات کے بعد سات روزمیں رپورٹ پیش کرےگی۔

    یاد رہے ہفتے کے روز شاپنگ مال میں آتشزدگی کےواقعے میں گیارہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • کراچی :شاپنگ مال میں  برقی سیڑھی کے حادثے میں زخمی  بچے کے معذور ہونے کا خدشہ

    کراچی :شاپنگ مال میں برقی سیڑھی کے حادثے میں زخمی بچے کے معذور ہونے کا خدشہ

    کراچی : کلفٹن کےٍ شاپنگ مال میں برقی سیڑھی کے حادثے میں زخمی بچے کے معذور ہونے کا خدشہ ہے ، والدہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ چیخے چلائے اور کہا میرے بچے کو بچالو لیکن انتظامیہ دیر سے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کےٍ شاپنگ مال میں دلخراش واقعہ میں زخمی بچے کے معذور ہونے کا خدشہ ہے۔

    والدین نے انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا شاپنگ مال میں بچے کا پاؤں برقی سیڑھی میں آیا، جس کے بعد انتظامیہ بہت دیرسے پہنچی۔

    والدہ نے بتایا کہ بچے کی خواہش پر شاپنگ مال آئے تھے کہ پاؤں برقی سیڑھی میں آگیا، ہم لوگ چیخے چلائے اور کہا میرے بچے کو بچالو لیکن انتظامیہ دیر سے آئی۔

    بچے کے والدہ نے کہا شاپنگ مال انتظامیہ کے نہ آنے پر والدین نے بچے کو گھسیٹ کر باہر نکالا ، برقی سیڑھی کا بٹن خراب تھا، جس کے باعث بند کرنے میں بہت دیر کی گئی۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ برقی سیڑھی کا کچھ حصہ ٹوٹا ہوا تھا کوئی اور بچہ ہوتا تو پورا اندر چلا جاتا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے کہا 4مرتبہ متاثرہ والدین کے پاس اسٹیٹمنٹ کےلیےجاچکےہیں، والدین کہتےہیں بچےکی ریکوری دیکھ کرفیصلہ کریں گے۔

    حکام نے بتایا کہ شاپنگ مال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے ، جس کے جواب کا انتظار ہے۔