Tag: کراچی شپ یارڈ

  • کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا

    کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا

    اسلام آباد : ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں کی بدولت 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ منصوبہ بحال کردیا گیا، منصوبے کے تحت کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مال بردار جہاز سازی کی تیاری میں اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔

    ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں کی بدولت 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ منصوبہ بحال کردیا گیا، اس اہم منصوبے میں پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شراکت دار ہیں۔

    ایس آئی ایف سی کی کاشوں سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی بدولت 9ماہ بعد منصوبے کی بحالی عمل میں لائی گئی ہے۔

    منصوبے کے تحت کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا، تجارتی بحری جہاز 20فٹ کے 1100 کنٹینرز بیک وقت منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

    اس سے قبل 1970ء کی دہائی میں بھی کراچی شپ یارڈ تجارتی بحری جہاز کی تیاری میں گراں قدر خدمات پیش کر چکی ہے۔

    چوبیس اعشاریہ پانچ سات ملین ڈالر کا یہ معاہدہ، بین الاقوامی مارکیٹ سے کم لاگت پر جہاز تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا، یہ منصوبہ غیر ملکی شپنگ کمپنیوں پر انحصار کم کرنے اور پاکستان کی معاشی خود کفالت کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

    اس منصوبے کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت اور بحری صنعت کو بھی تقویت ملے گی ایس آئی ایف سی پاکستان میں مال بردار جہاز سازی کے ذریعے بحری شعبے کی ترقی اور ” بلیو اکانومی ” کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں جہاز تیار

    پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں جہاز تیار

    کراچی: کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے تیار شدہ جہاز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جہاز مقامی طور پر تیار شدہ، ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں تیار جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کے لیے تیار شدہ جہاز میزائل کرافٹ ہے، جہاز ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہر سلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی، ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اقدام کو خود انحصاری کیطرف اہم سنگ میل قرار دیا۔

    تقریب کی مہمان خصوصی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تھیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ کا جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے ہدف میں اہم کردار ہے، وزارت دفاعی پیداوار بھی نئے شپ یارڈز کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔