Tag: کراچی شہری

  • کراچی : شہری نے لوٹنے والے  ڈاکو کو دھکا مار کر پل سے نیچے  گرادیا

    کراچی : شہری نے لوٹنے والے ڈاکو کو دھکا مار کر پل سے نیچے گرادیا

    کراچی: سخی حسن پل پر شہری نے لوٹنے والے ڈاکو کو دھکا مار کر پل سے نیچے گرادیا، پولیس نے شدید زخمی ڈاکوکو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخی حسن پل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری نے دھکا مار کر ڈاکو کو پل سے گرادیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا تاہم ملزم کا ساتھی صورتحال دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شدید زخمی ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں لیاقت آباد پل پر شہری نے لوٹنے سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل چھوڑ کر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی تھی۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ زخمی شہری کو اس کے دوستوں نے اسپتال منتقل کیا، شہری جہاں سے پل شروع ہوتا ہے وہاں سے دوسری طرف کود گیا تھا۔

  • کراچی : شہری نے لوٹنے سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل چھوڑ کر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی

    کراچی : شہری نے لوٹنے سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل چھوڑ کر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی

    کراچی : لیاقت آباد پل پر شہری نے لوٹنے سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل چھوڑ کر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی، اونچائی زیادہ نہ ہونےکی وجہ سے شہری محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، لیاقت آباد پل پر شہری کو ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی، جس پر شہری نے موٹرسائیکل چھوڑکرپل چڑھنے کے راستے سے چھلانگ لگادی۔

    پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری کو اس کے دوستوں نے اسپتال منتقل کردیا، شہری جہاں سے پل شروع ہوتا ہے وہاں سے دوسری طرف کود گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اونچائی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ رہا، معمولی چوٹیں آئیں۔

  • اسلام آباد کے شہری کو کراچی کی شادی میں شرکت مہنگی پڑگئی

    اسلام آباد کے شہری کو کراچی کی شادی میں شرکت مہنگی پڑگئی

    کراچی : آن لائن ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے شہری کو کراچی کی مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر چار مسلح ملزمان نے کمانڈو ایکشن کر کے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی کو کراچی میں شادی کی تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی، ائیرپورٹ جانے کے لئے آن لائن ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے شہری کو جرائم پیشہ عناصر نے لوٹ لیا۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح جرائم پیشہ عناصر نے کمانڈو ایکشن کیا ، دوڑتے ہوئے آئے اور شہری کا سب کچھ لوٹ کر لے گئے۔

    ملزمان شہری سے موبائل فون، نقد رقم، کارڈز، سفری بیگ، کوٹ لے کرفرار ہوگئے، ریحان ارشد اسلام آباد سے شادی کیلئے کراچی آیا تھا۔

    ریحان ارشد نے ائیر پورٹ کیلئے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی،آن لائن ٹیکسی سروس نے لوکیشن پر پہنچنے کا بتایا ،باہر نکل کر دیکھا تو ڈرائیور کی جگہ ڈاکووں موجود تھے۔