Tag: کراچی صدر

  • کراچی صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم  گرفتار

    کراچی صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کالعدم تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی سے رابطے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد افضل عرف عافی گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش کالعدم تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی سے رابطے کا انکشاف کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو جرمنی میں موجود سربراہ ذوالفقار مالی معاونت ،اسلحہ ،موٹرسائیکل فراہم کی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم سربراہ نے حیدرآباد میں غیرملکی ڈاکٹر کو قتل کرنے کا منصوبہ دیا تھا جبکہ دہشت گرد افضل نے غیرملکی کو ٹارگٹ کرنے کی ریکی بھی مکمل کرلی تھی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا گرفتار ملزم کراچی صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنیوالوں کا ساتھی ہے۔

  • کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کا نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف

    کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کا نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف

    کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف ہوا۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم شام 3:54 بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا اور شام4:06 بجے تک ادھر ادھر گھومتا رہا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 4:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا ، پھر 2منٹ بعد باہر آیا اور ماسک اتارا، ماسک اتارنے سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھا، جس کا مطلب ملزم کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔

    ملزم چند منٹ کلینک میں بیٹھا پھر نائن ایم ایم پستول سےفائرنگ کی، سی سی ٹی وی میں ملزم کو واردات کے بعد کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔

    ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹرسائیکل پر جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگاکر موٹر سائیکل پر بیٹھا ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے، ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ ،موٹر سائیکل چلانے والے نے ماسک اور شلوار قمیض پہنی تھی ۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔

  • کراچی بم دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ہو گئی

    کراچی بم دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ہو گئی

    کراچی: گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے صدر میں ہونے والے موٹر سائیکل بم دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت عمر صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بد قسمت نوجوان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تھا۔

    ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول نے بتایا کہ عمر صدیق جناح اسپتال کا ٹیکنیشن تھا، ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، شاہد رسول نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے کے 5 دیگر زخمی ایمرجنسی وارڈ میں ہیں، جب کہ ایک زخمی کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف عمر صدیق کی لاش رحیم یار خان منتقل کر دی گئی ہے، جاں بحق نوجوان کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر صدیق کراچی میں بزرٹا لائن میں رہائش پذیر تھا۔

    کراچی دھماکے کی ذمے داری کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کر لی، واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    اہل خانہ کے مطابق جاں بحق نوجوان جناح اسپتال میں ایکسرے کا کورس کر رہا تھا، وہ دھماکے کے وقت جائے وقوعہ سے گزر رہا تھا کہ زد میں آ گیا۔

    خیال رہے کہ صدر کے علاقے داؤ پوتہ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 شدید زخمی ہو گئے تھے، اس دھماکے کی ذمے داری کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔