Tag: کراچی صدر دھماکا

  • کراچی : صدر میں بارود سے بھری سائیکل رکھنے والا دہشت گرد کہاں سے آیا؟

    کراچی : صدر میں بارود سے بھری سائیکل رکھنے والا دہشت گرد کہاں سے آیا؟

    کراچی : صدر میں بارود سے بھری سائیکل رکھنے والے دہشت گرد سے متعلق ایک اور ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کی جانب سے صدر بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، بارود سے بھری سائیکل رکھنے والے دہشت گرد سے متعلق ایک اور ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    ویڈیو میں 10 بج کر 23 منٹ پر مبینہ دہشت گرد کو دیکھا جا سکتا ہے ، ملزم مرچی ہٹ والے راستے سے پیدل سائیکل لے گیا تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں سائیکل کے کیریئر پر نیلے کلر کا شاپنگ بیگ دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ طور پر بارودی مواد نیلے شاپر میں رکھا گیا۔

    دوسری جانب ابتدائی تفتیش میں ہوٹل پر بیٹھا مبینہ مشتبہ شخص ہی دہشت گرد نکلا، کالے کپڑے پہنے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

    پہلے ہوٹل کے قریب سائیکل کھڑی کی اور مخصوص رینج میں سائیکل کھڑی کرکے دہشت گرد ہوٹل کی بینچ پر بیٹھا، موقع دیکھ کر ملزم اٹھا اور جیب میں رکھا بٹن دبایا۔

    ریموٹ کنٹرول بٹن دباتے ہی دھماکا ہوا اور ملزم فرار ہوگیا۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایجنسیوں کےملوث ہونےکو خارج ازامکان قرارنہیں دیا جاسکتا، ایک سے زائد کالعدم تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں۔

  • کراچی: صدر دھماکے میں بارودی مواد سے بھری سائیکل روڈ پر کس نے رکھی؟ فوٹیج دیکھیں

    کراچی: صدر دھماکے میں بارودی مواد سے بھری سائیکل روڈ پر کس نے رکھی؟ فوٹیج دیکھیں

    کراچی: شہر قائد میں صدر کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں بارودی مواد سے بھری سائیکل روڈ پر جس شخص نے رکھی تھی اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی صدر دھماکے کی ایک ایسی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں پینٹ شرٹ پہنے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے، یہی شخص تھا جو پیدل سڑک پر سائیکل لا کر چھوڑ گیا تھا۔

    سائیکل کے کیریئر پر شاپنگ بیگ میں مبینہ طور پر بارودی مواد موجود تھا، مشتبہ شخص نے دھماکے کے مقام پر سائیکل رکھی اور چلا گیا، سائیکل کو دھماکے سے تقریباً آدھے گھنٹے پہلے کھڑا کیا گیا تھا۔

    ویڈیو کے مطابق سائیکل کھڑی کرنے والا شخص بظاہر ادھیڑ عمر ہے۔

    دوسری جانب تفتیشی حکام نے ایک اور مبینہ مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں مشتبہ شخص کو ہوٹل کی بینچ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے تھے۔

    کراچی : صدر دھماکے میں استعمال ہونے والی سائیکل کی خصوصی تصویر سامنے آگئی

    فوٹیج کے مطابق مبینہ مشتبہ شخص نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور سڑک کی جانب دیکھا، پھر اچانک سے زور دار دھماکا ہوا اور بھگدڑ مچ گئی، اس فوٹیج میں مبینہ مشتبہ شخص کو بھی دیگر لوگوں کے ساتھ بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔