Tag: کراچی طالبعلم اغوا

  • کراچی میں پولیس وردی پہنے اغواکاروں نے طالبعلم کواغواکرلیا، تاوان میں بٹ کوائن کا مطالبہ

    کراچی میں پولیس وردی پہنے اغواکاروں نے طالبعلم کواغواکرلیا، تاوان میں بٹ کوائن کا مطالبہ

    کراچی : پولیس وردی پہنے اغواکاروں نے طالبعلم کو اغوا کرلیا اور مغوی کی رہائی کیلئے کیلئے50  ہزارڈالرکے بٹ کوائن کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنزایریا سے پولیس وردی میں اہلکار طالب علم کو اغوا کر کے لے گئے اور تاوان میں 50 ہزار ڈالر کے بٹ کوائن کا مطالبہ کیا.

    اہلخانہ نے تھانہ بریگیڈمیں مقدمہ درج کرادیا ، والدہ کے واٹس ایپ کے ذریعے 50 ہزار امریکی بٹ کوائن کے ذریعے طلب کئے جارہے ہیں۔

    مغوی پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بھی اہلخانہ کوارسال کی گئی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکےتفتیش کیلئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ منتقل کردی ہے۔

    اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ وردی میں ملبوس ایک انسپکٹراور3اہلکاربھائی کےاغوامیں ملوث ہیں، پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب لائنزایریا سے پولیس وردی پہنے اغواکاروں کے طالبعلم کو اغوا کرنے سے متعلق ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا نے مؤقف میں کہا کہ مغوی بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے، مغوی تاوان دیکرآیا یا نہیں،اہلخانہ سے پوچھ گچھ کررہےہیں۔

    ظفر صدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ طالبعلم کےاغواکی واردات کی تفتیش کررہےہیں، واردات میں ملوث اغواکاروں کوجلد گرفتار کرلیں گے۔