لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ واضح ہو گیاحادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے،جب تک موجودہ رویے کلچرکوبدلا نہیں جائے گاہم ایسےہی مرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے، کئی چیزوں میں توٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسئلہ مغروررویےکا ہے، جیسی بھی غلطی کریں پالپاان کو ہر صورت پروٹیکٹ کرتاہے۔
آج وزیر ہوابازی کے قومی اسمبلی کے بیان اور ماضی قریب کے حادثات کا ڈیٹا دیکھ کر یہ واضح ہو گیا کہ ان حادثات کی اصل وجہ ہمارے پائیلٹوں کا غیر زمہ دارانہ رویہ ہے۔کئی چیزوں میں تو ٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسلہ مغرور رویئے کا ہے-جیسی بھی غلطی کریں پالپا ان کو ہر صورت پروٹیکٹ کرتا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2020
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ رویے کلچرکوبدلا نہیں جائے گاہم ایسےہی مرتے رہیں گے، جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے، جعلی ڈگریاں جعلی لائسنس اورپھر بھی ضعم ایساکہ ہم دنیا سے بیسٹ ہیں، ہمیں غلطی پرسزائیں دینی ہوں گی، ہر مافیا جو اس میں رکاوٹ بنے اسے اگنور کریں۔
جب تک موجودہ روئیے کلچر کو بدلا نہیں جائے گا ہم پاکستانی ایسے ہی مرتے رہیں گے۔جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے۔جعلی ڈگریاں جعلی لائسنس اور پھر بھی ضعم ایسا کہ ہم ساری دنیا سے بیسٹ ہیں۔اب ہمیں غلطی پر سزائیں دینی ہوگی اور ہر مافیہ جو اس میں رکاوٹ بنے اسے اگنور کریں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2020
یاد رہے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کراچی طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا کہ کہ طیارہ حادثے میں ایئرکنٹرول ٹاوراورپائلٹ دونوں کی کوتاہی ہے، پائلٹ اور کوپائلٹ کے اوور کانفیڈنس سے حادثہ ہوا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کئی سوانسانوں کو لیکر ہوا میں اڑتا ہے،اسے بھی سیاسی بنیاد پر بھرتی کرایا جاتا ہے، 262 افراد ایسے تھے، جن کی جگہ کسی اور نے امتحانات دیے ،یہ بدقسمتی ہے، افسوس زیادہ اس بات کا ہے جعلی ڈگریاں اور جعلی لائسنس بھی بنوا کر دیے گئے۔