Tag: کراچی فائرنگ

  • کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار وں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    پولیس حکام کے مطابق بغدادی کے علاقے موسیٰ لین میں پولیس چوکی پر گینگ وار کے مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار محمد سعید اور نیاز شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں دم توڑ گئے ۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ان کی تلاش کی جارہی ہے ۔

     ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کانسٹیبل جاوید علی جاں بحق ہوگیا۔

     کورنگی چار نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی ہال میں ملازم تھا۔

    گلشن بونیر میں فائرنگ سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے

  • کراچی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام پھر رہے ہیں، کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں ایک بار پھر جرائم پیشہ واقعات نے سر اٹھالیا ہے، کراچی میں پولیس اور رینجرز آپریشن بھی ٹارگٹ کلز کو نہیں روک سکے، پولیس کے مطابق گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پراللہ بخش نامی سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ جبکہ اس کا ساتھی شعیب زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب بھینس کالونی نمبر آٹھ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے مرتضیٰ نامی شخص قتل ہوا جبکہ اورنگی ٹاون نشان حیدر چوک کے قریب فائرنگ سے انعام الحق نامی شخص لقمہ اجل بنا، جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پہلا واقعہ کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    فائرنگ کا دوسرا واقعہ مومن آباد میں پیش آیا، جس میں اشرف خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کا جوائنٹ انچارج تھا ۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، سیاسی کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، سیاسی کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور اس کی بہن زخمی ہوگئی، شہریوں نے فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا  اور شدید تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

    مقتول کمال نویں جماعت کا طالب علم تھا، شیر شاہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    بلدیہ ٹاؤن پریشان چوک کے قریب فائرنگ سے قادر شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ترجمان سنی تحریک کے مطابق قادر شاہ سنی تحریک کا علاقائی ذمہ دار تھا۔

  • کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کراچی: شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فائرنگ سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقےمیرا ناکہ میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ نیوکراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد کو زندگی کےحق سے محروم کردیا گیا۔ کراچی کے علاقےملیر ندی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واٹرپمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ ملیر ملوک ہوٹل پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    دوسری جانب رات گئے نارتھ کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماکھا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پندرہ سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    جبکہ لیاری کے علا قے میرا ناکہ پر گزشتہ شب نامعلام ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئیں جبکہ لاشوں کا پوس مارٹم کیا جاسکے۔

  • کراچی فائرنگ، شہیدذوالفقارعلی بھٹولاء کالج کے پروفیسرشدید زخمی

    کراچی فائرنگ، شہیدذوالفقارعلی بھٹولاء کالج کے پروفیسرشدید زخمی

    کراچی : نیشنل ہائی وے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو لاء کالج کے پروفیسر شدید زخمی ہوگئے، حالت تشویشناک ہے۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں کمی نہ آسکی، نیشنل ہائی وے شاہ لطیف تھانے کی حدود میں لانڈھی منزل پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو لاء یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ریاض شدید زخمی ہوگئے۔

    محمد ریاض پیپلز لائرز فارم کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

    ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے،اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد ریاض کو تین گولیاں لگیں ہیں، ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب صبح سویرے لیاری چاکیواڑہ سے لاش ملی، لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب رینجرز نے مقابلے کے بعد لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

    سترہ جولائی کے روز نمائش چورنگی پر بینک میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والے چارملزمان میں سے دو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے پکڑے گئے، نیوکراچی انڈسٹری ایریا میں پولیس مقابلےکے دوران ڈاکواسحاق عرف شاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلا۔

  • کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی اور لسبیلہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی۔

    لسبیلہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت نتھا لال کے نام سے ہوئی۔

    لیاری میں رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم تاج محمد ہلاک ہوگیا۔

    لیاری کے ہی علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم شعیب ہلاک ہوگیا۔

  • کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقابلوں میں 4ملزم ہلاک

    کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقابلوں میں 4ملزم ہلاک

    کراچی : سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شہر میں پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزم مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں پولیس سےمقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیاری میں بھی مبینہ مقابلے کےدوران گینگ وارکے دو کارندے مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

    نیپئر کےعلاقے میں بھی پولیس سےمقابلے میں قتل،اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا۔