Tag: کراچی قبرستان

  • کراچی : قبرستان میں خواتین کی لاشوں سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : قبرستان میں خواتین کی لاشوں سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : قبرستان میں خواتین کی قبریں کھود کرلاشوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قبروں کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ملزم کے خلاف مقدمہ عوامی کالونی تھانےمیں درج کیا گیا ، باغ کورنگی قبرستان سے گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے 4 قبروں کو کھود کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم قبرستان میں تازہ قبروں پرنظررکھتاتھا اور خواتین کی قبریں کھود کر لاشوں کوجنسی زیادتی کانشانہ بناتا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم کو 8سال قبل بھی شہریوں نےکورنگی نمبر 1کےقبرستان سے پکڑا تھا۔

  • کراچی : قبرستان سے ملنے والا انسانی دھڑ کس کا تھا؟  معمہ حل ہوگیا

    کراچی : قبرستان سے ملنے والا انسانی دھڑ کس کا تھا؟ معمہ حل ہوگیا

    کراچی: قبرستان سے انسانی دھڑ ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے والے سفاک میاں اور بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ظفر صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2جولائی کو دو افراد کی لاشیں ملی تھیں، دونوں لاشیں ناقابل شناخت اوریہ بلائنڈمرڈر کیس تھے۔

    ظفر صدیق نے بتایا کہ پولیس نے24 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتارکرلیا، قائد آبادکی حدود سے نوجوان کا قبرستان سے انسانی دھڑ ملا تھا اور اس سے قبل ایک گمشدہ شخص کی درخواست تھانے میں آگئی تھی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے کہا کہ قتل کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نےنشہ دیکر نوجوان کاگلا گھونٹا اور اس کے بعدلاش کےبغدےکی مدد سے7 ٹکڑے کئے گئے۔

    انھوں نے بتایا کہ دوسرا واقعہ میمن گوٹھ تھانےکی حدود میں پیش آیاتھا، عرفان نامی نوجوان کی بغیر سر کی لاش ملی تھی، شایان اور شکیل نامی دوستوں کے بلانے پر عرفان آیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نےمنگیتر سےدوستی پر عرفان کو قتل کیا، دونوں ملزموں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

  • کراچی میں کرونا سے مرنے والوں کے لیے نیا قبرستان بن گیا

    کراچی میں کرونا سے مرنے والوں کے لیے نیا قبرستان بن گیا

    کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے لیے نیا قبرستان بنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے ارباب چانڈیو کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا ہے جہاں کرونا سے مرنے والے شہریوں کو دفنایا جائے گا، یہ قبرستان 80 ایکڑ پر محیط ہے، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی ہے جو کرونا وائرس کا مریض تھا جن کا دو دن قبل انتقال ہوا تھا اور ان کی عمر 74 سال تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔

    گورکنوں کے حفاظتی لباس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس پر پی ڈی ایم اے سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    سندھ میں کرونا کے 34 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 743 ہوگئی

    ادھر محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 34 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سندھ بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    چین سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے متاثرہ افراد کی تعداد میں سندھ بھر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں مزید 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حیدر آباد میں 9، شہید بے نظیر آباد میں 6 اور جامشورو میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر سندھ بھر میں 743 لوگ کرونا وائرس کا شکار ہیں۔