Tag: کراچی قتل

  • قتل کے واقعے کو خاتون سے بدتمیزی ظاہر کرنے والے ڈاکو نکلے

    قتل کے واقعے کو خاتون سے بدتمیزی ظاہر کرنے والے ڈاکو نکلے

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر جھگڑے پر فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا، قتل کے واقعے کو خاتون سے بدتمیزی ظاہر کرنے والے ڈاکو نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 21 اگست کی شب کو راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے فیاض نامی شہری جاں بحق ہو گیا تھا، جس پر پولیس نے حمزہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق حمزہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا تھا کہ اس کی اہلیہ سے بدتمیزی کرنے پر اس کا 3 نوجوانوں سے جھگڑا ہوا، اس دوران فائرنگ سے فیاض ہلاک ہوا۔

    تاہم پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ سے جب تفتیش کی تو حقائق سامنے آ گئے، یہ واقعہ ڈکیتی کی واردات پر مبنی نکلا، پولیس نے تفتیش کے بعد 6 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حمزہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھ کر واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ایسے میں شہریوں کو ان پر شک ہو گیا، جب شہریوں نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزم حمزہ نے اپنی اہلیہ سے بدتمیزی کرنے کا ڈراما رچایا تھا۔

  • کراچی میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، تعداد 52 ہو گئی

    کراچی میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، تعداد 52 ہو گئی

    کراچی: شہر قائد میں بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا گیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول شہری کی شناخت ناصر خٹک کے نام سے ہوئی ہے، جس کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر اطراف میں موجود موجود پولیس پارٹی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر کراچی میں فائرنگ سے اب تک 52 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شہری شیر محمد کے افسوس ناک قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت سہراب گوٹھ تھانے میں درج کر دیا ہے، سرکار کی مدعیت میں اس لیے مقدمہ درج کیا گیا کیوں کہ مقتول کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کا تعلق وزیرستان سے ہے، ابتدائی طور جو معاملہ سامنے آیا ہے وہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، اہل کاروں کو موقع واردات سے 9 ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، فوٹیج کے مطابق شیر محمد کو موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے قتل کیا تھا۔

    مقتول الاصف اسکوائر کباڑ مارکیٹ میں لوڈنگ گاڑی چلاتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مقتول کباڑ مارکیٹ میں سوزوکی کے قریب آیا، اور گاڑی کے پاس کھڑا ہو گیا، اسی دوران موٹر سائیکل سوار قاتل موقع پر پہنچ گئے۔

    مقتول پر موٹر سائیکل پر سوار دونوں قاتلوں نے فائرنگ کی، ایک قاتل نے ہیلمٹ جب کہ دوسرے نے منہ پر کپڑا لپیٹ رکھا تھا۔

  • کراچی: خاتون اور دیور غیرت کے نام پر قتل

    کراچی: خاتون اور دیور غیرت کے نام پر قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اُس کے دیور کو قتل کردیا گیا، متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ سالے نے فون کر کے بتایا ہم نے انہیں قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کے مطابق مقتولین کا آپس میں دیور اور بھابھی کا رشتہ تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے سےنائن ایم ایم، 30 بورکے2،2خول ملے، مقتولین کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ مقتولہ فضیلہ کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اُس کی بیوی اور بھائی کے قتل میں 2 رشتے دار ملوث ہیں۔

    بعد ازاں فضیلہ کے خاوند تاج محمد نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم نے پسند کی شادی کی جس سے لڑکی کے گھر والے خوش نہیں تھے، میں شارجہ میں تھا واپس آیا تو  سالے نے فون کر کے بتایا کہ ہم نے تمھارے بھائی اور بیوی کو قتل کردیا اُن کی لاشیں اٹھوا لو۔

    شوہر نے الزام عائد کیا کہ قتل میں دو سسرالی رشتے داور اور سالہ ملوث ہے، پولیس نے تاج محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔