Tag: کراچی لانڈھی

  • کراچی : لانڈھی میں قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد

    کراچی : لانڈھی میں قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد

    کراچی : لانڈھی شیرپاؤ کالونی کے قبرستان سے ہاتھ پیر کٹا انسانی دھڑ برآمد ہوئی جبکہ جسم بھی دو حصوں میں کٹا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی کےقبرستان سےایک انسانی دھڑ برآمد ہوا، پولیس نے بتایا کہ ملنے والے  دھڑ  کے ہاتھ اور پیربھی کٹےہوئےہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ برہنہ حالت میں ملنے والا دھڑ بھی 2 حصوں میں ملاہے تاہم اس کے قریب سےشناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو بورے میں ڈال کر قبرستان میں پھینکا گہا تھا ، جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے تو واقعہ تازہ معلوم ہوتاہے تاہم قبرستان کےاطراف لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

    گذشتہ روز میمن گوٹھ سے بغیر سر کی لاش برآمد ہوئی تھی، شہری کےدھڑ کی شناخت کرلی گئی بعد ازاں دھڑ کا سر بھی مل گیا تھا۔

  • کراچی خودکش حملہ: حملہ آور کے بیگ سے کیا ملا؟  بی ڈی ایس رپورٹ میں اہم انکشاف

    کراچی خودکش حملہ: حملہ آور کے بیگ سے کیا ملا؟ بی ڈی ایس رپورٹ میں اہم انکشاف

    کراچی : لانڈھی میں خودکش حملے پر بی ڈی ایس نے حملہ آور کے بیگ سے ملنے والی چیزوں اور اسلحے کی تفصیلات بتادیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے پر بی ڈی ایس کی رپورٹ بھی سامنے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں جائے وقوع سے ملیں جبکہ حملہ آور کےبیگ سے 4دستی بم،آرجی ڈی ون ،3رائفل گرنیڈ اور 3میگزین بھی ملے۔

    بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ بیگ سے ایک پیٹرول کی بوتل، ایک پانی کی بوتل ملی جبکہ دہشت گرد کی جیب سےآرجی ڈی ون ہینڈ گرنیڈ ،ہاتھ سے ایک ہینڈ گرنیڈ ملا۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی ایس ایم جی کےساتھ لانچربھی لگا ہوا تھا جبکہ مجموعی طورپر6دستی بم،4رائفل گرنیڈ،ایک لانچر ،بال بیئرنگ ملے۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

    حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بیگ ملاہے، جس میں دستی بم موجودہیں، دھماکےکی زدمیں قریب موجودایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی۔

  • لڑکے نے خاتون کو بائیک سے اتار کر گولی مار دی

    لڑکے نے خاتون کو بائیک سے اتار کر گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ کر کے ایک لڑکے نے خاتون کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں سر راہ ایک لڑکے نے لڑکی کو بائیک سے اتارنے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار لڑکے نے خاتون کو بائیک سے اتارنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا، یہ واقعہ لانڈھی چھتیس بی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، گولی مقتولہ کے پیٹ میں لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔