Tag: کراچی لیاری

  • کراچی  میں   6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی : لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ ہے، مکینوں نے الزام لگایا کہ اناڑی مزدوروں نے  عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری غریب شاہ کے مقام پر نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کھدائی نے پہلے سے تعمیر شدہ 6 منزلہ عمارت کے رہائشی خاندانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    لیاری مین 6 منزلہ عمارت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث خوفزدہ مکینوں نے جان بچانے کے لئے خود ہی عمارت خالی کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    مکینوں نے الزام لگایا کہ برابرکے پلاٹ میں کھدائی کے دوران عمارت کی بنیادیں کاٹ دیں اور اناڑی مزدوروں نے  عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

    عمارت میں دراڑیں پڑنے کے باعث 19 سے زیادہ خاندان محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ بلڈر بلڈنگ دوبارہ تعمیر کرکے دیں یا معاوضہ ادا کیا جائے۔

    پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس نے روڈ بند کرکے نفری تعینات کردی ہے۔

  • کراچی : لیاری سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کس کی تھی؟  معمہ حل، سسنی خیز انکشاف

    کراچی : لیاری سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کس کی تھی؟ معمہ حل، سسنی خیز انکشاف

    کراچی : لیاری 36 بی سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کا معمہ حل ہو گیا، ملزم حمزہ نے غیرت کےنام پر اپنے دوست شاہنواز مری کوقتل کیا اور مبینہ قاتل کی ماں اور بیوی نے بھی قتل میں ساتھ دیا۔

    ملزم نے کہا مقتول شاہنواز مری میری والدہ ،بیوی اور بہن پر غلط نظر رکھتا تھا۔شاہنواز کو نشہ کرنے کے بہانےگھر پر بلایا اور تیز دھار آلےسے قتل کردیا۔ لاش کو رکشے میں لے جاکر لیاری چھتیس بی میں پھینک دی

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری 36 بی سے 13 مارچ کو تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے بیانات سامنے آگئے ہیں۔

    حمزہ نے غیرت کے نام پر اپنے دوست شاہنواز مری کوقتل کیا اور قاتل کی ماں اور بیوی نے بھی قتل میں ساتھ دیا۔

    قاتل کی والدہ نے بیان میں کہا کہ شاہنواز پڑوسی تھا، زیادتی کرتا تھا، بیٹے کو غصہ آیا اس نےچھری ماردی۔

    ملزم حمزہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ شاہنواز مری میری والدہ بیوی اور بہن پر غلط نظر رکھتا تھا، شاہنواز کو نشہ کرنے کے بہانے گھر پر بلایا اور پھر شاہنواز کوتیز دھار آلےسے قتل کردیا، جس کے بعد لاش کو رکشے میں لے جاکر لیاری 36 بی میں پھینکا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ 3روز کے اندر اندھے قتل کا معمہ حل کیا گیا، جس رکشے میں لاش کولے جایا گیا اس کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی:لیاری میں 2گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق 6زخمی

    کراچی:لیاری میں 2گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق 6زخمی

    کراچی: لیاری ایک بار پھر بم دھماکوں سے گونج اٹھا، فائرنگ اور دستی بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے لیاری شاہ بیگ لین میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں نامعلوم ملزمان نے گینگ وار گروپ کے لیڈر کے گھر کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے، حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار کارندوں نے ایک دوسرے گروپ پر حملے شروع کردئیے ہیں۔

    غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ افشانی گلی کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں، تمام زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں داخل ہوکر صورتحال پر قابو پالیا ہے، تاہم اب بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری طرف عائشہ منزل کے قریب بیکری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیکری کا مالک زخمی ہوگیا، ذرائع کے مطابق بیکری مالک کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے فون کرکے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔