Tag: کراچی لیاقت آباد

  • کراچی: لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی: لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی: لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد صدیق مسجد بی ایریا کے قریب ندی سے 5 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، جس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    تاہم اب اس کیس میں اہم پیچ رفت ہوئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی کی مدد سے بچی کے قریبی رشتے دار فیاض کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو آخری بار اسی رشتے دار کے ساتھ جاتے دیکھا گیا ہے، فیاض کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بچی منگل کو سچل کے علاقے سکندر گوٹھ سے لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے دن لاش لیاقت آباد ندی سے ملی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں، قتل اور جنسی زیادرتی کی شکار بچی کے کیس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کراچی: لیاقت آباد ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،8زخمی

    کراچی: لیاقت آباد ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،8زخمی

    کراچی: لیاقت آباد ٹریفک حادثے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہیں، مشتعل عوام نے بس کوآگ لگادی۔

    کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، لیاقت آباد کے علاقے میں فردوس شاپنگ سینٹرکے قریب حیدرآباد سے کراچی آنے والے تیزرفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی، بس نے پتھاروں اور قریب کھڑی گاڑیوں کوروند دیا۔

    حادثے کے فورا بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس پی لیاقت آباد طاہر نورانی کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی اورروڈ بلاک کردیا۔

    کراچی میں آئے روزٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کازیاں معمول بن چکا ہے، گزشتہ روز بھی نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ڈمپر نے پانچ بچوں کو کچل ڈالا، پانچ بچوں میں سے دوجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔