Tag: کراچی مانسہرہ کالونی

  • کوڈرنک نہ پلانے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

    کوڈرنک نہ پلانے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

    کراچی : مانسہرہ کالونی میں کوڈرنک نہ پلانے پر دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا، نوجوان کے اہلخانہ پہلے مقدمہ درج کروانے پھر انصاف کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی کے کم عمر نوجوان خان ویز کو محلے کے اوباش لڑکے سے دوستی مہنگی پڑگئی۔

    داود نے 18 سالہ نوجوان خان ویز سے کولڈ ڈرنک پلانے کی فرمائش کی تو خان ویز نے ملزم داود کو بوتل پلانے سے انکار کیا، جس پر ملزم نے مقتول کے چھوٹے بھائی کے سامنے ہی پستول نکالا اور گولی چلا دی۔

    والد اور رشتے دار کا کہنا ہے کہ ملزم بیٹے کا دوست تھا لیکن کنڈا لگا کر بجلی کی چوری بھی کرتا تھا، جس کی وجہ سے مقتول خان ویز اور اس کا جھگڑا رہتا تھا۔

    اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کا مقدمہ بھی پولیس کی جانب سےتاخیرسےدرج کیاگیا اور پولیس غفلت سےجائے وقوعہ سےملنےوالاخول بھی گم ہوگیا، ملزم کوگرفتارکرکےہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

    مقتول کے والد نے کہا کہ شرافی گوٹھ تفتیشی پولیس کیس کودبانےکی کوشش کررہی ہے اور ہمیں انصاف فراہم کرنے کے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

  • کراچی:مانسہرہ کالونی میں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی:مانسہرہ کالونی میں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی : کراچی کی مانسہرہ کالونی میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنےآ گیا، جہاں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11ہوگئی ہے۔

    پولیو حکام کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کے تمام کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کراچی کی 46حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی تاہم بلدیہ ٹاون اتحاد کالونی اور قائد آباد میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم منسوخ کردی گئی ہے۔

    پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس اب تک ملک بھر117 پولیو کے کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں سے سندھ میں11 کیسز سامنے آئےان میں سے 10 کا تعلق کراچی سے ہے۔