Tag: کراچی ملزمان

  • کراچی : ملزمان 20 سیکنڈ میں  خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار

    کراچی : ملزمان 20 سیکنڈ میں خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار

    کراچی: یاسین آباد میں دفتری لباس میں ملبوس مسلح ملزمان 20 سیکنڈ میں گلی سے گزرتی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یاسین آبادبلاک 9 کے قریب 20 سیکنڈ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں مسلح ملزمان نے خاتون کے گلے سے سونے کی چین اتروالی اور فرار ہوگئے۔

    21 اکتوبر کو ہونے والی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، گلی میں پہلے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان کے بعد ایک خاتون گلی سے گزرتی ہیں اور وہی ملزمان گلی سے واپس گھوم کرآئےاورخاتون کوروکا، پیچھے بیٹھےملزم نےخاتون سے کہا چین اتارو، جس پر خاتون ہچکچانے لگی تو ملزم موٹرسائیکل سے نیچے اترا، ملزم نے اپنے اور ساتھی کے بیچ میں پستول چھپا رکھا تھا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی چین اتارتے ہی ملزم نے جھپٹا مارا اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    قریب کھڑا نوجوان پوری واردات ہوتے دیکھتا رہا تاہم دفتری لباس میں ملبوس ملزم بظاہر لنگڑا کر چل رہا تھا۔

  • کراچی : مسلح ملزمان شو روم مالکان سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : مسلح ملزمان شو روم مالکان سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : مسلح ملزمان شو روم مالکان سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر فائیو ڈی میں شوروم مالکان سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں مسلح ملزمان شوروم مالکان سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزارروپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    مزاحمت پر مسلح ملزمان نے شوروم مالک پرتشدد کیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوروم مالک پارٹنر کے ساتھ دفتر کے باہر بیٹھا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ کے زور پرشو روم مالک اور دیگر دو ساتھیوں کی تلاشی لی۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شوروم مالک ناصرنے ملزم کو پکڑنےکی کوشش کی ، جس پر ملزم شوروم مالک کو جارحانہ انداز میں دیکھ کر طیش میں آگیا اور ناصر کو خبردار کرنے کے لیے پستول نکال کر چیمبر لوڈ کیا۔

    فوٹیج کے مطابق شوروم مالک آخری حد تک پیسے دینے پر مزاحمت کرتا رہا، ملزم نے مزاحمت پر شوروم مالک ناصر کو زوردار تھپڑ مارا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے بائیک کا پلک بھی نکال لے گئے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، مدعی ناصر نے بتایا کہ ملزمان کے فرار ہوتے ہی شوروم مالکان پیچھے دوڑے، ملزمان نے مجھ سے 62 ہزارروپے اور موبائل فون ، ذوالقرنین سے 34 ہزار اور موبائل فون اور پارٹنر توقیر سے 22 ہزار روپے اور موبائل چھینا۔