Tag: کراچی موسلادھار بارش

  • بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری ، کراچی والے تیار ہوجائیں!

    بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری ، کراچی والے تیار ہوجائیں!

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سترہ اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا ایک اور سسٹم تیار ہے ، آج رات سے پاکستان کے مغربی علاقوں میں اثراندازہوگا، جس کے باعث بلوچستان اورخیبر پختونخوا ایک بار پھرطوفانی بارشیں ہوں گی۔

    کراچی میں بھی شدیدبارش کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، شہر قائد کراچی میں سترہ اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق نیا سلسلہ سترہ اپریل کوبلوچستان کےبیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا اور اٹھارہ اپریل کو مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں پہنچ جائیں گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے بائیس اپریل تک ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پہاڑی علاقوں میں برفباری، لینڈسلائیڈنگ اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور دریائے کابل، سوات اور پنجکوڑہ میں سیلاب کا امکان ہے۔

    سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ، چارسدہ، پبی، شبقدار، جمرود اور پشاور کےعلاقے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • کراچی: موسلادھار بارش نے ناقص بلدیاتی نظام کی قلعی کھول دی

    کراچی: موسلادھار بارش نے ناقص بلدیاتی نظام کی قلعی کھول دی

    کراچی: رات گئےاچانک گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے ناقص بلدیاتی نظام کی قلعی کھول دی، شہر کراچی میں انتظامی نااہلی سے باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کراچی میں بادل ایسے گرجے کہ ریکارڈ توڑ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

    رات گئے گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی سڑکوں پر پانی ایسا جمع ہوا کہ روڈ تالاب کا نظارہ دینے لگے، نشیبی علاقوں کو برسات کے پانی نے زیر کرلیا، تیز ہواؤں کے سبب مختلف علاقوں میں نصب سائن بورڈ اور درخت گرگئے۔

    کراچی کے انتظامی امور کو سنبھالنے والے کمشنر نے بارشوں کے بعد شہر کا دورہ کیا تو بلدیاتی ادارے کے کارنامے منہ چڑھاتے نظر آئے، صفائی ستھرائی کے اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات ، بلدیاتی عملہ غائب، سڑکوں پر پا نی کھڑا اور مسائل سے دوچار شہریوں کی حالات زار دیکھنے کو ملی۔

    بلدیاتی اداروں کی جانب سے رین ایمرجسی نافذ نہیں کی گئی، ناقص بلدیاتی انتظامات نے برسات کی بہاروں کا مزہ کر کرا کرکے رکھ دیا۔