Tag: کراچی موسم

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر، بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر، بوندا باندی کا امکان

    کراچی(یکم ستمبر2025):شہر میں  سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا، درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ساتھ ہی شام اور رات میں بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہے جبکہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے دن میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شہر میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ فرجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز اور موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/flood-threat-in-sindh-monitoring-cell-updates-9-1-2025/

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مری اور گلیات سمیت شمال مشرقی پنجاب میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش، دیر، سوات اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

    سندھ کے سانگھڑ، گھوٹکی، تھرپارکر اور عمرکوٹ میںں رات کو بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی(31 اگست 2025): محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک شہر کا موسم مرطوب اور سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم مرطوب رہےگا جبکہ شہر میں صبح ورات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم آئندہ چند روز تک شہر کا موسم مرطوب، سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سےکم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد، 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، شام یا رات میں بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادر آباد پر اونچے درجے کے سیلاب ہیں، خانکی پر 2 لاکھ 29 ہزار جبکہ قادر آباد پر 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 395 کیوسک ہوگیا۔ ہیڈ بلوکی پر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، شاہدرہ پر بہاؤ کم ہوکر 90 ہزار کیوسک ہوگیا۔

  • کراچی کا موسم آئندہ 3 روز تک کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آئندہ 3 روز تک کیسا رہے گا؟

    کراچی(10 اگست 2025):  شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہیں، تیز دھوپ کے ساتھ موسم مرطوب ہے اور شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی یا رم جھم متوقع ہے۔

    کراچی میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم مزید مرطوب رہے گا، آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش کب ہوگی؟

    آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش کب ہوگی؟

    کراچی(9 اگست 2025): محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا اور دن بھر سمندری ہوا کیساتھ موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب لاہور اور گردنواح میں آج دن کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور حبس کی فضا برقرار، کیا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور حبس کی فضا برقرار، کیا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: شہر قائد میں آج صبح سے بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی فضا برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج صبح سے بادلوں کے ڈیرے ہیں جس کے سبب مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہےگا ، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔

    اس وقت شہر کا موجودہ درجہ 29 حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 79 فیصد ہے اس کے علاوہ جنوب مغرب سمت سے ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    دوسری جانب خضدار میں بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا، نصیرآباد، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلےمیں طوفانی بارش ہوئی، برساتی ندیوں میں طغیانی آنےکا خدشہ ہے۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

    کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

    شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، آج اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

      اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہےگا جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل ہفتہ 5 جولائی سے ملک پر اثر انداز ہو گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بحال، نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، دریائے سوات، پنجکوڑا اور دیگر ندیوں میں پانی کی سطح میں مزیداضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے  کابل میں کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات سمیت بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، میدانی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بجلی کا نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کراچی میں آج حبس کی کیفیت کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند رہیں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج سے 2 روز تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے دن میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، جنوب مغرب سے ہوا 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 27جون سے بارشیں

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 27 جون سے بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں نہ صرف 27 جون کو بادلوں کے برسنے کا امکان ہے بلکہ 28 اور 29 جون کو شہر میں بارش کا امکان زیادہ ہے، کراچی میں 27 سے 29 جون کے دوران تیز اور معتدل بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، 26 جون سے سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بوندا باندی اور ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ اب بھی شہر میں کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور مطلع ابر آلود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم ابرالود رہے گا جبکہ دن کے اوقات اور کل بھی بوندا باندی کا امکان ہے اس کے علاوہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

     دوسری جانب شہر اقتدار میں بھی بادلوں نے رنگ جمادیا، راولپنڈی اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے تین دن تک بارش کا امکان ہے، سندھ میں کئی مقامات پر کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عوام گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی تاہم آسمان پر سرمئی بادلوں راج کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا آج سے تئیس جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    مون سون کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو جائیں گے اور آج سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور دیگرشہروں میں بارش کا امکان ہے۔

    آج کراچی اور گرد ونواح بھی بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش ہوگی۔

    سکھر، لاڑکانہ، دادو ،جیکب آباد میں بائیس سے چوبیس جون تک تیز بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا،ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، سرگودھا اور میانوالی میں بارش کاامکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اورہیٹ ویوکی شدت میں کمی ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں ، آندھی،طوفان میں محفوظ مقامات پررہیں ،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال