Tag: کراچی موسم

  • کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان، درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

    کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان، درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

    کراچی: ملک کے بیشتر حصوں سمیت کراچی میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، آج درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں بھی سمندری ہوائیں بحال رہیں گی جبکہ جنوب مغربی سمت سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ماہ جون بھی شدید گرم رہے گا اور جون کے مہینے میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/earthquake-again-in-karachi-richter-scale/

  • مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملکہ کوہسار میں بارش کے بعد موسم خوشگوار  ہوگیا جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری  تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-strong-winds-predicted-today/

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بند، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، جس سے شہری بے حال ہو گئے۔

    محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج (اتوار) درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں دن بھر منقطع رہنے کی توقع ہے جس کے باعث شہر میں تیز دھوپ، گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی تاہم شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ نے بتایا کہ اس سے قبل رات کے وقت کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ اس وقت ہوا میں نمی کی سطح 64 فیصد ہے۔

    دریں اثنا، آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج سے گرمی میں اضافے کا امکان، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

    کراچی میں آج سے گرمی میں اضافے کا امکان، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ دن بھر شمالی سمت سے خشک ہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری اضافے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 21.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، شہر میں مطلع صاف اور ہواؤں کی رفتار 10کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، آئندہ چند روز تک شہر میں راتیں خنک اور دن گرم رہےگا۔

  • کراچی میں گرمی کا پارہ کہاں تک جائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی میں گرمی کا پارہ کہاں تک جائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں جاری گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی جبکہ آئندہ دنوں پارہ ہائی رہنےکا امکان ہے۔

    کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی ہے جس کے بعد سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہےگی اور آئندہ دو روز تک کراچی کا پارہ ہائی رہنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز دھوپ کیساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ساتھ ہی شہر میں ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مارچ کے بعد سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس کے بعد سے ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    بدھ کے روز سے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیےجانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 10 سے 15 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-temperatures-drop-further-next-3-days/

  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر نے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں موسم کے حوالے سے کہا کہ رمضان کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا جبکہ آخری عشرے میں شدید گرمی پڑے گی اور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں رواں ہفتے مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا لیکن کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    دوسری ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں دو دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

    مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارشِ اوربالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے، شوگراں میں دوانچ اور کاغان میں چارانچ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی۔

    اسلام آباد میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہے گی۔

  • کراچی میں آج سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر جانے کا امکان

    کراچی میں آج سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر جانے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے اور سردی  کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، سرد ہواؤں کی وجہ سے پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئیں، گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.6 ڈگری کم ریکارڈ ہوا اور معمول سے قدرے تیز ہوائیں چلنے کے سبب دن بھر سردی محسوس کی گئی۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار، آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی

    کراچی والے ہوجائیں تیار، آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم مزید تبدیل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں آج سےکوئٹہ کی ٹھنڈی ٹھار ہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، سرد ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے دن کے اوقات میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی، 4 سے 5 روز تک رات میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

    دوسری جانب صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،  گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔

    فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، اسکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

    وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ خانوزئی،کان مہترزئی،زیارت سمیت متعدد اضلاع پر برف کی چادر پھیل گئی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔

  • کراچی میں سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ ریکارڈ

    کراچی میں سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ ریکارڈ

    کراچی میں آج دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی جناح ٹرمینل کا آج کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رات میں کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم 8.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر 10.5، شارع فیصل پر درجہ حرارت 11.5، ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کییا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، آج دن بھر درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج اپنے پورے آب وتاب سے آنکھیں دکھا رہا ہے، اکتوبر میں گرمی جوبن پر ہے۔

    شہر گرمی آج بھی برقرار ہے، درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، بلوچستان کی گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہیں ، ہوا میں نمی کا تناسب اضافی رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بارہ سے پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔