Tag: کراچی موسم

  • کراچی میں حبس کی کیفیت : موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی میں حبس کی کیفیت : موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو اچھی خبر سنادی ، جس سے شہری آج سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے جل تھل ایک کردیا ہے وہیں کراچی میں موسم شدید گرم ہے، جس نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔

    شہر قائد  میں حبس کی کیفیت برقرار ہے اور مطلع جزوی ابرآلودہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج گرمی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری تک جائےگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے، جنوب مغرب سے 9 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

    یاد رہے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مختلف شہروں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے اوقات میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • ہواؤں کا رخ تبدیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    ہواؤں کا رخ تبدیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد میں حبس کے باعث آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترمقامات پر آج سے گرمی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے ہلکی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی کا درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں نو سے دس اپریل کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور پارہ اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلا قوں میں آج موسم خشک اورجنوبی علاقوں میں گرم رہے گا اور میدانی علاقوں میں دوپہرکے بعد تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

    کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔۔

  • پہلے روزے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    پہلے روزے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج پہلے روزے میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن بھرمطلع صاف، خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج پہلے روزے میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس کی جائے گی، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے جبکہ شمال مغربی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    شہر کا فضائی معیار بھی خراب ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 13ویں نمبرپر موجود ہے ، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کاائیرکوالٹی 124پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب بارش اوربرف باری کا ایک اوراسپیل آج بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث صوبے کے بائیس اضلاع میں بارش زیارت، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں برف باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

    ہ

  • کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    کراچی: کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا ہے، صبح سویرے موسم کا پارہ 12 پر آ گیا اور شہریوں کو مارچ میں دسمبر کا احساس ہونے لگا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کوئٹہ کی سرد ہوائیں سندھ میں داخل ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا موسم سرد ہو گیا ہے، کراچی میں سرد ہواؤں کا یہ سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم سرد اور خشک رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری تک رہے گا، اور دن میں ہوا 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری طرف چمن شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، دوبندی کا درجہ حرارت منفی 8، کوژک ٹاپ، خواجہ عمران میں منفی 7، چمن میں منفی 5، قلعہ عبداللہ کا درجہ حرارت منفی 4، گلستان، جنگل پیر علی زئی میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    اے ڈی سی آر کے عارف کاکڑ کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، بڑے ٹرکوں کو ژڑہ بند اور شیلا باغ کے مقام پر روکا گیا ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے نظام زندگی درہم ہو گیا ہے، خیبر پختون خوا میں بارش اور برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، چلاس اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

    شاہرہ قراقرام کی بندش سے گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے، سوات کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، مینگورہ میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لنک روڈز بند ہونے سے لوگ محصور ہو گئے ہیں اور کئی علاقوں سے رابطے کٹ گئے ہیں۔

  • کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا

    کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا

    کراچی : ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کے باعث شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے لگا، تاہم رات اور صبح میں موسم سرد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اس سے قبل شمال سے چلنے والی ہواوں کی وجہ سے شہر کا موسم سرد رہا اور اب دوپہر کے اوقات میں موسم کچھ گرم محسوس کیا جانے لگا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح میں موسم سرد ہوگا اور دوپہر میں دھوپ کی شدت تیز ہوگی

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفراور قلات میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

    لاہور میں آج بھی مطلع صاف رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے جاتی سردی میں چند روز دوبارہ درجہ حرارت میں خاصی کمی ہو گی۔

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم

    کراچی: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور خنک رہنے امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 68 فی صد ریکارڈ کیا گیا، مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضا میں آلودگی کے زرات کی شرح 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے، اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج چھٹے نمبر پر ہے۔

    سردی میں اضافہ، اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس پر محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریس کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے ہوگا، محکمہ تعلیم نے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    اسکول لگنے کے اوقات کار میں آدھے گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ نیا شیڈول 31 جنوری 2024 تک نافذ العمل رہے گا۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات پیش گوئی

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اوررات میں سرد رہنے کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب 49 فیصد ہے، 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، فضائی آلودگی کے زرات کی شرح 151 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    جبکہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں گرمی سے متعلق چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    کراچی میں گرمی سے متعلق چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سخت گرمی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے لیے موسم کی تبدیلی کی خوش خبری دیتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شمالی سمت سے چلنے والی ہوا کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا ’’آج سے شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چلیں گی، اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔‘‘

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آج بھی پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے، جب کہ آنے والے دنوں میں موسم بہتر رہے گا، تاہم انھوں نے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلہ آنے کا امکان

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

    کراچی: شہر قائد کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج مطلع گرم اور مرطوب رہیگا۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا موسم کے حوالے سے بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سمندری ہواؤں میں تعطل کے باعث اکتوبر کا مہینے گرم رہے گا۔