Tag: کراچی موسم

  • کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان، موسم ابر آلود رہے گا

    کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان، موسم ابر آلود رہے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کاموسم آج بھی مکمل طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے، جبکہ صبح اوررات کے ا وقات میں بوندا باندی کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ شہر میں ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، ہوا 12 نارٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے شہر قائد کا موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع ابرآلود رہیگا، دن کے اوقات میں معمول سے تیزہوائیں چلیں گی۔

    بیان کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شہر میں 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگست کے آخری ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست کے پورے مہینے موسم ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں حبس کے باعث گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے،اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔

  • موسمیات کا کل سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    موسمیات کا کل سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کل سے گرمی کی شدت بھی بڑھ جائےگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل سے شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دن میں درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جب کہ دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی میں آئندہ 10 دنوں کے لیے موسم کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں آئندہ 10 دنوں کے لیے موسم کی اہم پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں مزید بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے، اگلے 10 دنوں کے دوران سندھ کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے، تاہم آئندہ دس دنوں کے دوران چند مقامات پر معمولی بارش ہو سکتی ہے، مجموعی طور پر کراچی سمیت بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 روز کے دوران خشک موسم امدادی کاموں کے لیے معاون ہوگا۔

    ادھر وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی میں 10 دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اس لیے وہاں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے موسم سازگار ہوگا۔

    انھوں نے کہا محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں جمعرات اور جمعے کے روز مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ تیز بارشوں سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    ‘کراچی میں بارش سے تباہی قدرتی طور پر بنے ڈیفنس سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ہوئی

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی لیکن بارش نہیں ہوئی، اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کو بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا لیکن بارش نہیں ہوئی۔

    شہر قائد میں تیز طوفانی بارشوں سے شہر بھر میں بے پناہ نقصان ہو چکا ہے، جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ لوگوں کے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، متعدد علاقے کئی دنوں پر بارش کے پانی میں ڈوبے رہے۔

  • آج کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

    آج کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، مون سون سسٹم نے مضبوطی حاصل کر لی ہے، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 8 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، گزشتہ شام سے شہر میں تیز ہواؤں کے بعد بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام میں مون سون سسٹم سے آندھی اور بارش کا امکان ہے، سمندر میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مغربی ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فی صد ہے۔

    کراچی میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے تاہم دوسری طرف حکومتی انتظامات ناکافی نظر آ رہے ہیں، رین ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے باوجود شہر میں بیش تر نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، کراچی میں گجرنالہ، لیاری ندی، تین ہٹی ندی سے متصل آبادی تاحال موجود ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ شام سے سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، حیدر آباد، سانگھڑ اور دادو میں گرد کا طوفان اور موسلا دھار بارش ہوئی، جیکب آباد اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ لیکن ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا، سکھر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    بارش اور آندھی کے باعث سیپکو کے 70 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، سکھر کے بیش تر اور ارگرد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، متاثرہ علاقوں میں سکھر، روہڑی، نوشہروفیروز، دادو، شکارپور شامل تھے، بجلی کی بحالی کے لیے سیپکو کا عملہ مستعد رہا۔

    سانگھڑ اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا، بارش سے قبل آندھی اور مٹی کا طوفان بھی آیا۔

  • کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے، ہوا 8 کلومیٹر فی ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے، بارش کاامکان نہیں، مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سرد ہوائوں کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، ہوا 8 کلومیٹر فی ناٹیکل میل کی رفتارسےچل رہی ہے جبکہ بارش کاامکان نہیں،مطلع جزوی ابرآلودرہےگا۔

    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب میں شدید دھند کی لہربرقرار ہے، جس کے باعث قومی شاہراہوں اورموٹرویز پر شدیددھند سےحد نگاہ کم ہونےسےسفر دشوار ہوگیا ہے جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد موسم شدید سرد ہے۔

    بلوچستان میں بھی سردی کی شدت برقرار ،قلات میں درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں درجہ حرارت منفی تیرہ اسکردو میں منفی بارہ تک گرگیا۔