Tag: کراچی میٹرک بورڈ

  • کراچی میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے  چارج سنبھال لیا

    کراچی میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا

    کراچی : میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا اور کہا میٹرک امتحانات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غلام حسین سہو  نے چیئرمین میٹرک بورڈ کا چارج سنبھال لیا اور سبکدوش چیئرمین شرف علی شاہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    غلام حسین سہو نے کہا کہ میٹرک امتحانات کاانعقاداولین ترجیح ہے ، سابق چیئرمین شرف علی شاہ سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

    گذشتہ روز سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم سکھر بورڈ کے چیئرمین کا آفرلیٹر روک دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    غلام حسین سہو میٹرک بورڈ کو کراچی کے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جبکہ مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین تعینات کیے گئے ہیں اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو چیئرمین نوابشاہ تعلیمی بورڈ مقرر کیا گیا۔

    اس کے علاوہ منصور راجپوت چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈ تعینات کیے گئے ہیں، خالد حسین مہر کو لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

  • پرچے آؤٹ ہونے کا ثبوت لائیں واویلا نہ کریں،  چیئرمین میٹرک بورڈ

    پرچے آؤٹ ہونے کا ثبوت لائیں واویلا نہ کریں، چیئرمین میٹرک بورڈ

    کراچی : چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے پرچہ آؤٹ ہونے کے سوال کہا کہ پرچےآؤٹ ہونے کاثبوت لائیں واویلا نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اس موقع پر پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر کہا کہ پرچےآؤٹ ہونے کاثبوت لائیں واویلا نہ کریں ، کراچی کے510سینٹرمیں ایک دوکی شکایت پر پورے امتحان کو نشانہ نہ بنائیں۔

    لوڈ شیڈنگ پرکےالیکٹرک کوپہلے ہی خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں، لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبا کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

    خطوط بھیجنے کے باوجود امتحانی مراکزمیں لوڈ شیڈنگ کی شکایات ہیں۔

    گذشتہ روز بھی چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچے پر انوکھی منطق لے آئے تھے اور کہا تھا کہ پرچہ امتحانی مرکز سے وائرل ہوتا ہے تو ہماری زمہ داری نہیں ہے، دفعہ 144 نافذ کی ، عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    خیال رہے کراچی میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات میں انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے، آج دسویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

  • کراچی: میٹرک  سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

    کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

    کراچی:میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، امتحان میں ایک لاکھ68 ہزار 880 طلبا کامیاب قرار پائے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات میں 168880طلبہ نے شرکت کی اور کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ پورےملک کےتعلیمی بورڈمیں اول،دوم اورسوم کااعلان نہیں ہوگا، اے ون گریڈ میں 17156، اے گریڈ میں 30746 ، بی گریڈمیں 35855 اور سی گریڈ میں 39159 طلبا نے کامیابی حاصل کی جبکہ ضافی مضمامین میں 425امیدوار کامیاب ہوئے۔

    یاد رہے ہفتے کو پنجاب میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ 2020 کا رزلٹ جاری کیا تھا، میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، تمام طلبہ رزلٹ 8029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نتائج کے مطابق امتحان میں 122553 امیدواروں نے داخلہ بھیجا، جن میں سے 121507 امیدوا شامل امتحان ہوئے، ان میں سے 91888 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان علی چیمہ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75.65 رہا، 29429 امیدوا مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے، جب کہ 1007 امیدوار غیر حاضر رہے، امتحان میں 57128 طالبات اور 65425 طلبہ شامل امتحان ہوئے تھے۔

    اسی طرح ملتان بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 84.72 رہا، امتحانات میں ایک لاکھ 14 ہزار 584 امیدوار رجسٹر ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 13 ہزار 407 نے امتحانات دیے، ان میں سے 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب ہوئے۔