Tag: کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج

  • کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے خواہش مندوں کے لیے فیسوں کے حوالے سے بری خبر

    کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے خواہش مندوں کے لیے فیسوں کے حوالے سے بری خبر

    کراچی: کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں 185 فی صد تک ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے ایم ڈی سی میں داخلے کے خواہش مندوں کے لیے بری خبر ہے کہ انتظامیہ نے فیسوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے، اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلہ فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی۔

    اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلف فنانس طلبہ کے لیے فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، ٹیوشن فیس 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 17 ہزار 600 کر دی گئی، سیلف فنانس طلبہ سے اب 12 لاکھ فیس وصول کی جائے گی۔

    طلبہ سے ترقیاتی فنڈ کے نام پر 30 اور 50 ہزار روپوں کی الگ سے وصولی ہوگی، جس پر طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب فوری فیسوں میں اضافہ واپس لیں۔

    رکن سٹی کونسل کے ایم سی تیمور احمد نے بھی کہا ہے کہ فیسوں کی مد میں ایسی بھتہ خوری کی کوئی مثال نہیں ملتی، پٹرول کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ فیس میں 80 فی صد اضافہ کیا گیا۔

    رکن سٹی کونسل نے مطالبہ کیا کہ کونسل کا اجلاس بلا کر فیسوں کے نام پر ان ترقیاتی چارجز کا جواب دیا جائے۔

  • ایم کیو ایم نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

    ایم کیو ایم نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

    ایم کیو ایم نے موقف میں کہا ہے کہ فیصلہ داخلوں اور عملے کی تقرری پر بندر بانٹ کے مترادف ہے، سندھ حکومت یونیورسٹی کا درجہ دیکر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے۔

    ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میرٹ کا قتل اور مقامی طلبہ و طالبات کا حق نہ مارے ، اس یونیورسٹی کا قیام کراچی دشمنی کے مترادف ہوگا۔

    ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ کے ایم ڈی سی کی خودمختاری اور آزادی بحال کیاجائے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیرنگرانی ہے، یونیورسٹی بنانا مقصود ہی ہے تو اسکی نگرانی کے ایم سی کے پاس ہی رہنی چاہیے۔

    کراچی کے طلبہ و طالبات کو ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے، یہ واحدادارہ ہےجہاں کراچی کےغریب طلبہ وطالبات کومیرٹ کےمطابق انکاحق ملتاہے،ا بل عددی اکثریت کی بنیاد پر قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے، جس کی مخالفت کرتے ہیں۔

  • کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی بنائیں گے: صدر مملکت

    کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی بنائیں گے: صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے، اس حوالے سے میئر کو بریفنگ دینے کا کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹرز اپنے عہد پر عمل پیرا رہیں گے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ابتدائی 15 سے 20 سال اہم ہوتے ہیں، طلبا کی کامیابی پر اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے میں جدت آرہی ہے۔ کانووکیشن تعلیم مکمل کرنے والوں کے لیے ایک خوبصورت احساس ہے

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے، اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کو بریفنگ دینے کا کہا ہے۔ ’میئر کے پاس وسائل کم ہیں اور ہمیں اس کا احساس ہمیشہ سے ہے‘۔