Tag: کراچی میں بارش

  • کراچی میں بارش، گرومندر کے اطراف سڑک دھنسنا شروع

    کراچی میں بارش، گرومندر کے اطراف سڑک دھنسنا شروع

    کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارش کے بعد شہر کے مرکزی علاقے گرومندر کے اطراف سڑک دھنسنا شروع ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بارش کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا ہے، گرومندر کے قریب کی سڑک ایک جگہ سے دھنس چکی ہے، لوگوں کو یہاں سے گزرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کےلیے پتھر بھی رکھ دیے گئے ہیں۔

    گرومندر کے قریب سڑک پر بارش کا پانی بھی جمع ہے اور لوگوں کی آمد و رفت مشکل ہوگئی ہے، یہاں سڑک پر دائرے کی صورت میں پتھر رکھے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگورا واقعہ نہ ہو۔

    حکومتی سسٹم فعال ہے جو نکاسی آب کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے، تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس کےلیے بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ لوگ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ اگر سڑک پر پانی کھڑا ہوگا تو یہ پتا چلنا مشکل ہوگا کہ گھڑا کہاں ہے اور فٹ پاتھ کہاں ہے۔

    واضح رہے کہ خاص کر موٹرسائیکل سوار ان گڑھوں میں گرجاتے ہیں جس کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، کراچی کی سڑکیں جو پہلے ہی تباہ حال تھیں بارش کی وجہ سے مزید تباہی سے دوچار ہوچکی ہیں۔

  • پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    پاک فوج ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، فوجی جوان شدید بارشوں سے متاثر عوام کی مدد میں مصرف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روز کی بارش نے پورے شہر کا بُرا حال کردیا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات ہیں، کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا، شہریوں کو گزشتہ رات گھر واپس پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے، پاک فوج کے جوان بارش کے باعث متاثرہ افراد و گاڑیوں کو ریسکیوکرنے میں مصروف ہیں۔

    بارش کے باعث پاک فوج کی امدادی گاڑیوں کی مدد سے شہر میں پھنسی بہت سی گاڑیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

    بزرگوں اور بچوں کو پاک فوج کے جوانوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، پاک فوج کا عملہ حالات کی بہتری تک امدادی کارروائیاں جاری رکھےگا۔

    دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کی صورتحال پر گفتگور کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بہت تکلیف ہوئی، 11ہزار کے قریب نفری لوگوں کی مدد کرتی رہی، کافی گاڑیاں کو حادثات پیش آئے۔

    انھوں نے کہا کہ بارش کے دوران کافی گاڑیاں کو حادثات پیش آئے، سڑکیں کھدی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان ہوا، کافی حد تک بارش کا پانی کم ہوگیا ہے۔

    جاوید عالم نے کہا کہ کورنگی میں صرف ایک علاقے میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی، سوئی گیس کے کام کی وجہ سے مشکلات زیادہ ہوئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-rain-death-toll-reaches-15/

  • چیئرمین ایم کیوایم نے وزیراعظم سے کراچی میں وفاقی اداروں کو مکمل فعال کرنیکی اپیل کردی

    چیئرمین ایم کیوایم نے وزیراعظم سے کراچی میں وفاقی اداروں کو مکمل فعال کرنیکی اپیل کردی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ہونے والی شدید بارش کے بعد چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کو ٹیلی فون کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں صرف ایک روز کی بارش نے پورے شہر کا بُرا حال کردیا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا، شہریوں کو گزشتہ رات گھر واپس پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    گزشتہ دنوں شدید بارش کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایم کیو کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خالدمقبول صدیقی اور وزیر اعظم کے درمیان کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ پر گفتگو ہوئی۔

    چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی میں وفاقی اداروں کو مکمل فعال کرنے کی اپیل کی ہے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ بارش کے بعد کی صورتحال پر کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام کیے جائیں، وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کی صورتحال پر گفتگور کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بہت تکلیف ہوئی، 11ہزار کے قریب نفری لوگوں کی مدد کرتی رہی، کافی گاڑیاں کو حادثات پیش آئے۔

    انھوں نے کہا کہ بارش کے دوران کافی گاڑیاں کو حادثات پیش آئے، سڑکیں کھدی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان ہوا، کافی حد تک بارش کا پانی کم ہوگیا ہے۔

    جاوید عالم نے کہا کہ کورنگی میں صرف ایک علاقے میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی، سوئی گیس کے کام کی وجہ سے مشکلات زیادہ ہوئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-rain-death-toll-reaches-15/

  • کراچی میں بارش، کے الیکٹرک نے ہدایات جاری کر دیں

    کراچی میں بارش، کے الیکٹرک نے ہدایات جاری کر دیں

    کراچی (19 اگست 2025): شہر قائد میں بادل برستے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مبنی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، بارش اور کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

    کے الیکٹرک کی ہدایات کے مطابق شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے تاروں اور بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں، غیر قانونی ذرائع اور کنڈوں سے بجلی کا حصول جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

    کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

    ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر حفاظتی اقدام کے تحت بجلی بند کی جا سکتی ہے، نیز کے الیکٹرک صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر موجود ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جو آج صبح تیز برسات میں بدل گیا ہے۔ صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جن میں نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، شارع فیصل، ائیرپورٹ، قائد آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی شامل ہیں۔

    کراچی کے دیگر علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، صفورا چورنگی، ملیر کینٹ اور اطراف، نارتھ کراچی، منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں بھی موسلادھار بارش برسی، نارتھ ناظم آباد اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔

  • کراچی میں بارش ، والدین کا سندھ حکومت سے  بڑا مطالبہ

    کراچی میں بارش ، والدین کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی : والدین نے بارش کے باعث اسکول کی تدریس معطل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا گندگی کےباعث بچوں کو اسکول لانا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کےباعث سرکاری اسکولوں حاضری انتہائی کم رہی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات گھروں کوچلی گئیں۔

    اسکولز میں کلاس اول سے پانچویں جماعت کی طالبات کوگھر بھیج دیا گیا ، والدین کی جانب سے بارش کے باعث اسکول کی تدریس معطل کرنےکامطالبہ کیا۔

    والدین کا کہنا تھا کہ گندگی کےباعث بچوں کواسکول لانامشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

    گزشتہ روز کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات 29 اگست کو کراچی میں تمام اسکول کھلے رہیں گے اور کراچی کے ضلع وسطی میں تعلیمی اداروں کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے عام تعطیل کے احکامات جاری کیے گئے تھے، ضلع وسطی میں بارش کے باعث چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

    کراچی میں بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم ابرآلود، گہرے بادلوں کاراج برقرار ہے، جبکہ کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگست میں ہونے والے بارشوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بڑی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جولائی میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں، تاہم جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ رواں ہفتے وقفے وقفے سے جاری رہیگا،، جبکہ تیرہ اگست سے نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس سے صوبہ بلوچستان اور سندھ زیادہ متاثرہوں گے، دونوں صوبوں کے شہروں میں فلیش فلڈنگ کابھی خدشہ ہے جبکہ اپر سندھ میں تیزبارشیں متوقع ہیں۔

    اس کے علاوہ بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی شدیدبارشیں ہوسکتی ہے،، پنجاب، خیبرپختو نخوا اورآزاد کشمیربھی میں کہیں معتدل اورکہیں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھرمیں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی۔

    یکم جولائی سے یکم اگست تک بارشوں سے مختلف حادثات میں ایک سو سات افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ انتالیس اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔

    کراچی: کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں گھر کی چھت گر گئی، متعدد زخمی

    این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں چونتیس، سندھ میں بائیس، بلوچستان میں بارہ، آزاد کشمیر میں تین، جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ دوسو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے کالے بادلوں کاراج ہے، جبکہ شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے، شہر میں دوپہر سے رات کے اوقات میں بارش ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    بارش کے دوران موبائل فون کو گیلا ہونے سے کس طرح محفوظ رکھا جائے؟

    این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

  • مون سون کا تیسرا اسپیل ، کراچی میں  کتنی ملی میٹربارش ہوں گی؟ چیف میٹرلوجسٹ نے بتادیا

    مون سون کا تیسرا اسپیل ، کراچی میں کتنی ملی میٹربارش ہوں گی؟ چیف میٹرلوجسٹ نے بتادیا

    کراچی : چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز  نے مون سون کے تیسرےاسپیل میں کراچی میں ہونے والی بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر بننے والا ہوا کا کم دباؤ مون سون ہواؤں کی شکل میں بھارتی گجرات و راجستھان کے بعد سندھ پر بتدریج اثرانداز ہونا شروع ہوگیا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ آج دوپہر یا رات کو مون سون کا تیسرا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث دن کے اوقات میں ہلکی بارش جبکہ رات اور کل درمیانی سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ تیسرے اسپیل میں 40سے50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شہر میں حبس کی کیفیت ہے، سمندری ہوائیں سست رفتاری سےچل رہی ہیں، اگست سےکراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

  • کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 فیڈرز ٹرپ کرگئے

    کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 فیڈرز ٹرپ کرگئے

    کراچی: شہر قائد میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں 250 فیڈرز بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    فیڈرز ٹرپ ہونے سے کورنگی ،میٹروول،گلشن اقبال ،اورنگی ٹاؤن،قصبہ کالونی، پنجاب کالونی ،سرجانی ٹاون،تیسر ٹاؤن ،کاٹھور،گڈاپ سٹی میں بجلی بند ہوگئی۔

    اس کے علاوہ بن قاسم ،گلشن حدید ،بلدیہ ،اتحاد ٹاؤن ،گلستان جوہر ، ریلوے کالونی،پی سی ایچ ایس ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم ، سرسید ٹاؤن ،خواجہ اجمیر نگری اور لیاقت آباد کے علاقے متاثر ہیں۔

    نارتھ کراچی، ملیر، گڈاپ، گلشن معمار، لیاقت آباد، بلدیہ، ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پنجاب کالونی، منگھوپیر، ماڑی پور، اورنگی، لانڈھی اور کورنگی کے علاقے متاثر ہیں۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ فیلڈ میں موجود ہے،بارش میں شہری برقی آلات کےاستعمال میں احتیاط کریں،

    خیال رہے کراچی میں کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، قائد آباد ، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں رم جھم، صدر اور اطراف میں بارش ہوئی۔

  • کراچی میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا مطلع جزوی ابرآلود، سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوچکی ہیں، جبکہ شہر میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری، شدت 41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، شمال مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر رہے گا تاہم مون سون کی اچھی بارش کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

    ایل پی جی صارفین کیلیے برُی خبر

    واضح رہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، حیدرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں بارشوں نے جل تھل کردیا۔