Tag: کراچی میں بارشیں

  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: شہر قائد کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب 17 جولائی کی رات کو درجہ حرارت سب سے زیادہ 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں ماہ جولائی کو عام درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا لیکن یکم جولائی اور پھر منگل16 جولائی کی راتیں اس سال کی گرم ترین راتیں ثابت ہوئیں جب درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

    کراچی میں شدید گرمی، عاشورہ جلوس کے متعدد شرکا کی حالت غیر

    تاہم بدھ 17 جولائی کی رات کو درجہ حرارت اس سے بھی بڑھ گیا اور یہ اب تک سال کی گرم ترین رات تھی۔ درجہ حرارت 32.5 درجے ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی اور کہا مئی کے وسط میں بارش کا سسٹم بننے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کراچی والوں کو 2 روز شدید گرمی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    سردارسرفراز نے بتایا رواں ماہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہے گا تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہواؤں سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مئی کے وسط میں بارش کا سسٹم بننے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث گرمی 40 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
    .

  • کراچی میں بارشیں، پی ڈی ایم اے نے ہلاکتیں نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

    کراچی میں بارشیں، پی ڈی ایم اے نے ہلاکتیں نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

    کراچی: سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 3 روز کے دوران طوفانی بارشوں میں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کراچی میں بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان کے نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    پی ڈی ایم اے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حالیہ بارشوں میں کسی بھی املاک کو نقصان نہیں پہنچا، بارشوں میں شارٹ سرکٹ سے صرف ایک خاتون زخمی ہوئی۔

    دوسری طرف حالیہ بارشوں میں کراچی میں کرنٹ لگنے سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    گزشتہ روز ریسکیو ذرایع نے کہا تھا کہ ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ ارمان جاں بحق ہو گیا، جب کہ ناظم آباد موسیٰ کالونی کے قریب کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق سائٹ ایریا میں ہوٹل میں بیٹھے 2 افراد پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گر گئے تھے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

    کراچی میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی ناقص حکمت عملی کے باعث ایک بار پھر شہر میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے لیکن پی ڈی ایم اے نے عجیب دعویٰ کر دیا ہے کہ بارشوں میں ہلاکتوں سمیت کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    یاد رہے کراچی میں جولائی سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زاید افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔