Tag: کراچی میں بارش

  • ’’کراچی میں بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا‘‘

    ’’کراچی میں بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا‘‘

    ایم کیوایم نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، سندھ حکومت، بلدیاتی نمائندے کہیں نظرنہیں آرہے۔

    شہر قائد میں آج ہونے والی بارش کے بعد ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں پربارش کا پانی جمع ہونے سے شہری پریشان ہیں، سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، کراچی کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کچھ دیر کی بارش نے بلدیاتی نمائندوں اور سندھ حکومت کی قلعی کھول دی، میئر کراچی پریس کانفرنس کے ماہر ہیں ریلیف میں زیرو ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب میئر بننے سے پہلے ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تھے، مرتضیٰ وہاب نے 5 سالوں میں کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، میئرکراچی، وزیربلدیات اور وزیراعلیٰ سب پیپلزپارٹی کے ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی شہر کو نکاسی آب کا نظام تک نہیں دے سکی، پی پی نے کراچی پر جبراً جیالا میئر مسلط کرکے لاڑکانہ سے بھی بدتر بنادیا۔

  • کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب لاہور، اسلام آباد اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور سخت حبس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد دو روز سے جاری حبس میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، شہر میں آج ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اس کے علاوہ ٹاؤن شپ جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، برانڈرتھ روڈ، لکشمی چوک،ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    چنیوٹ، ملکوال، جہلم، ٹانک اور مضافات میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے8جولائی تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کاامکان ہے، پنجاب میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی صور تحال برقرار ہے، مطلع ابر آلود، ہواؤں کی رفتار کم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، آج دن بھرپارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینل لگانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی اور کہا حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس بل میں ترامیم کی شق وار منظوری دی گئی، جس میں بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے سولر پینلز کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔

    بیک شیٹ فلم،کنیکٹر، کارنر بلاک، پولی تھین کمپاؤنڈ، پلیٹ شیٹ، پارٹس آف سولر انورٹر اور پارٹس آف لیتھیم بیٹریز پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔

    اسٹیشنری پر ٹیکس ! حکومت نے یوٹرن لے لیا

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔

  • کراچی میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے پاک فوج کے اقدامات

    کراچی میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے پاک فوج کے اقدامات

    پاک فوج کے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا، بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

    پاک فوج نے بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشین گوئی کے مطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی، کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی۔

    پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا، بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ابھی بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی حد تک تیز بارشوں کا اسپیل ختم ہوگیا ہے، ہلکی اور معتدل بارش کہیں کہیں ہوسکتی ہے۔

    جمعہ کی صبح سیاہ بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ کراچی کا محاصرہ کیا تو لگا، بارش موسلادھار ہوگی، مگر ایسا ہوا نہیں، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں ذرا تیز بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔

  • کراچی میں بارش، پاک فوج کے نکاسی آب کیلئے اہم اقدامات

    کراچی میں بارش، پاک فوج کے نکاسی آب کیلئے اہم اقدامات

    پاک فوج کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے اہم اقدامات کئے گئے، پاک فوج نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہونیوالی بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، جبکہ پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز، پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی مسلسل جاری رکھی۔

    پاک فوج کی بروقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اب بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے،صبح کے وقت 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کاسلسلہ اب ختم ہوچکا ہے، آج سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر کو لپیٹ میں لیں گی، جس سے موسم سرد ہوجائے گا۔

    ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے، سردی کی لہر اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک شہر کو لپیٹ میں لئے رکھے گی۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق بارش کے بعدفضائی آلودگی میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے، ائیرکوالٹی انڈکس 58 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج 56 ویں نمبر پر آگیا۔

  • کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈرز ٹرپ کرگئے

    کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈرز ٹرپ کرگئے

    کراچی: کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے کےالیکٹرک کےایک سوپینتالیس فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

    فیڈرزٹرپ ہونے سے نارتھ کراچی، ملیر، گڈاپ، گلشن معمار، لیاقت آباد، بلدیہ، ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پنجاب کالونی، منگھوپیر، ماڑی پور، اورنگی، لانڈھی اور کورنگی کے علاقے متاثر ہیں۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ فیلڈ میں موجود ہے،بارش میں شہری برقی آلات کےاستعمال میں احتیاط کریں، غیر قانونی بجلی کاحصول اورکنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، قائد آباد ، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں رم جھم، صدر اور اطراف میں بارش ہوئی۔

    کراچی میں دوپہر دو بجے سے تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ، جس کے باعث سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ایوننگ شفٹ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

  • کراچی میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم  کی انٹری ، بوندا باندی کا سلسلہ شروع

    کراچی میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری ، بوندا باندی کا سلسلہ شروع

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوند اباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کی دوپہر دو بجے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والے بادلوں کی انٹری ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بوند اباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    صدر، گڈاپ،سرجانی،تیسرٹاؤن، سائٹ ، لانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل کالونی،گلستان جوہر،قائد آباد میں ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے دوپہر دو بجے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر سندھ بھرمیں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ایوننگ شفٹ میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

    کراچی کے کئی نجی اسکولوں نے آج مکمل چھٹی دے دی ہے جبکہ جامعہ کراچی میں آج کےامتحانات ملتوی کر دیئے گئے

    میئرکراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مارچ میں بارشیں غیرمتوقع ہیں، چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں، کراچی اورمضافات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ، بارش کے بعد سردی کی جزوی لہر بھی آ سکتی ہے۔

  • کراچی میں بارش کی پیش گوئی، سرکاری اور نجی اداروں میں کل چھٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    کراچی میں بارش کی پیش گوئی، سرکاری اور نجی اداروں میں کل چھٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممکنہ بارش کے پیش کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے گزارش ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، کل 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں آج سےدھواں دھاربارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے، ایران کے راستے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا ایک اور تگڑا سسٹم بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں پر اثراندازہوگا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں سے کراچی،، حیدرآباد، گوادر،پشاور،مردان، میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

  • مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی میں داخل، بارش کب ہوگی؟

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی میں داخل، بارش کب ہوگی؟

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ، بارش کے باعث سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا اور گوادر میں بادل برس پڑے جبکہ تربت اور کیچ کے بعض علاقوں میں بھی موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں بھی اپنا اثر دکھائے گا، جس سے کراچی میں بھی آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    بارش کے باعث سردی میں اضافہ متوقع ہے تاہم کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت اکیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں بارش سے فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آنے کی بھی توقع ہے جبکہ تھر، عمر کوٹ، بدین، میرپور خاص اور جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر سے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی اور کہا درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 72فیصد ہے اور جنوب مغرب سمت سےہوا4 سے 8 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر سے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور کراچی میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور شہر میں بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے آج سے 17 اکتوبر تک لاہور سمیت ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہرکامجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس183اےکیوآئی ریکارڈکیاگیا، جس کے بعد لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

    ماہرین نے بڑھتی فضائی آلودگی مضر صحت قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت کی ہے۔