Tag: کراچی میں بارش

  • کراچی والے تیار ہوجائیں !  گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیش گوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 18سے20ستمبر کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا 18سے20ستمبرکےدوران کراچی میں وقفےوقفےسےبارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شام سےمون سون ہواؤں کاسلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، اتوار کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرمی کے حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا، گرمی کی شدت 32 سے 34 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    جامشورو،ٹھٹھہ،عمرکوٹ،تھرپارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آج سے 19ستمبر کے دوران خیرپور،بدین،سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں بارش کا  اسپیل ،  محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی میں بارش کا اسپیل ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگست کے آخری ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی اور کہا اگست کے پورے مہینے موسم ابر آلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں سرمئی بادلوں کا راج ہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے اوقات میں شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگست کے پورے مہینے موسم ابر آلود رہے گا ، تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں حبس کے باعث گرمی میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

  • یوم عاشور پر کراچی میں بارش،  موسم خوشگوار

    یوم عاشور پر کراچی میں بارش، موسم خوشگوار

    کراچی : صبح سویرے ہونے والی بارش نے کراچی کا موسم خوشگوار کر دیا، آج بھی مختلف علاقوں میں بارش اوربوندا باندی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، شہر میں صبح سویرےہونے والی بارش نےموسم خوشگوار کر دیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہے اور کسی کسی وقت ہوا کی رفتار میں تیزی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کاموجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ کم سےکم درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار10ناٹیکل مائل ہے۔

    آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور دن بھرمختلف علاقوں میں بارش اوربوندا باندی متوقع ہے۔

  • مون سون کی ہوائیں کن شہروں سے ملک میں داخل ہوں گی، کراچی میں بارش کا امکان کب؟

    مون سون کی ہوائیں کن شہروں سے ملک میں داخل ہوں گی، کراچی میں بارش کا امکان کب؟

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک بار پھر کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مون سون ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے ملک میں داخل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مون سون کے نئے اسپیل کی ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے داخل ہوں گی، اس کے بعد مون سون ہوائیں پنجاب سے خیبر پختون خوا کا رُخ کریں گی۔

    انھوں نے بتایا کہ مون سون کے ہر اسپیل کی الگ نوعیت ہوتی ہے، پہلے اسپیل میں کے پی کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی۔

    کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 17 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان نہیں ہے، 19 جولائی سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں حبس نہیں ہے، اور موسم بہتر ہو گیا ہے۔

  • سمندری طوفان  کے اثرات ،  کراچی میں  ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    سمندری طوفان کے اثرات ، کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی : شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار کردیا تاہم مختلف علاقوں کا ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات نمایاں ہے اور شہر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    بارش سے شہرِ قائد کو موسم خوشگوار ہوگیا، گلشن حدید ،پورٹ قاسم ،شاہ لطیف ٹاؤن و دیگر علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملیر ،سعودآباد، دو دریا ،کلفٹن ،ریڑھی گوٹھ،ماڑی پور روڈ ، کیماڑی ،مائی کلاچی روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں بھی بادل خوب برسے۔

    اس کے علاوہ گلستان جوہر بلاک 13، بیچ لگثری ہوٹل، کلفٹن،لیاری ایکسپریس وے، صدر زینب مارکیٹ،ڈرگ روڈ ، سلطان آباد سول لائنز ،نارتھ ناظم آباد ،مائی کلاچی روڈ پر بارش صدر ریگل ، شاہراہ فیصل ، ایم اے جناح روڈ، لائینز ایریا ،برنس روڈ اور گرومندر پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی

    کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہے اور سی ویو روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

    ہاکس بے کے مقام پر سمندری پانی مچھلی چوک تک آگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا اور کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

  • کراچی میں بارش کا خطرناک  اسپیل،  آج  ابتدائی 2 گھنٹے طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں بارش کا خطرناک اسپیل، آج ابتدائی 2 گھنٹے طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری طوفان کے باعث کراچی میں بارش کے خطرناک اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے ابتدائی دو گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپرجوئے آج ساحلوں سے ٹکرائے گا، جس کے باعث پاکستان میں کیٹی بندر اور بھارت میں گجرات زد میں آئے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا پہلا اسپیل خطرناک ہوگا، جس میں ابتدائی دو گھنٹے تیز ترین بارش ہوسکتی ہے جبکہ ہوا کی رفتار غیرمعمولی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

    بیپرجوائے کراچی کے جنوب میں دو سو پچھہتر ، ٹھٹھہ سے دو سو پچاسی اور کیٹی بندر سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے اطراف ہوا کی رفتار ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ سمندرمیں تیس فٹ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

    خیال رہے کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، سی ویو روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

    ہاکس بے کے مقام پر سمندری پانی مچھلی چوک تک آگیا اور ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا جبکہ کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

    بدین اورتھرپارکرمیں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ برسات جاری ہے ، اب تک سندھ کی ساحلی پٹی سے 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا کی رفتار 16 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ دن میں ہوا 32 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔

  • کراچی میں بارش ، محکمہ موسمیات کا یوٹرن

    کراچی میں بارش ، محکمہ موسمیات کا یوٹرن

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان کم ہے تاہم دوپہرتک صورتحال واضح ہوگی کیونکہ سسٹم کاکچھ حصہ سمندرکی جانب نکل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی پہنچ گیا ، بارش برسانے والا مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم رات گئےشہرمیں داخل ہوا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کا کچھ حصہ سمندر کی جانب نکل گیا اور کچھ حصہ شہرمیں موجودہے، جس کے باعث آج کراچی میں بارش کا امکان کم ہے تاہم دوپہرتک صورتحال واضح ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج دن بھر مطلع ابرآلود اور جزوی ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، دادو، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    دوسری جانب تربت، کیچ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، چمن اور پشین میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، پشاور، چترال، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج سے سات مئی تک کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

  • کراچی میں بارش : محکمہ موسمیات کی  نئی پیش گوئی

    کراچی میں بارش : محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بارش اوربوندا باندی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے بادل تشکیل پاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں غیرمتوقع اورغیرمعمولی بارشیں جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانےوالاہواکے کم دباؤکاسسٹم سندھ میں موجودہے ، جس کے باعث کراچی میں آج ہلکی بارش اوربوندا باندی کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کےباعث دن میں مطلع ابرآلوداور جزوی ابرآلودرہےگا تاہم کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کےبادل تشکیل پاسکتےہیں۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور دن میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    دوسری جانب طاقتورمغربی سسٹم کے زیر اثر سندھ کے مختلف شہروں میں پھر ژالہ باری ہوئی۔

    بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شہر کا مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کی توقع ہے، تاہم جمعرات کو شہر کے شمال/شمال مشرقی (مضافاتی علاقوں) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔

    سسٹم کے زیر اثر جامشورو، حیدر آباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، بدین میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    صوبے کے اکثر اضلاع میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے، اور بیش تر مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔