Tag: کراچی میں تیز بارش

  • کراچی میں تیز بارش : محکمہ موسمیات نے یوٹرن لے لیا

    کراچی میں تیز بارش : محکمہ موسمیات نے یوٹرن لے لیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارش کے حوالے سے پیش گوئی پر یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیزبارش کا اسپیل نہیں ، جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں.

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا کے کم دباؤ سے شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتارمیں کمی آئی ، آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کی شدت زائد محسوس ہوگی۔.

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ ایک بار پھر جون کی طرح حبس اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ، جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد موسم کافی بہتر ہوجاتا تھا لیکن اب ہر سال گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس کے تحت سرجانی ٹاؤن میں7 ملی میٹر،گلشن حدید میں4 ملی میٹر ، کیماڑی میں1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، اب حیدرآباد اورجامشورو کی جانب سے آنے والا بارش برسانے کا سسسٹم اب ساؤتھ کی جانب جا رہا ہے۔

    سردارسرفراز نے مزید بتایا کہ بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور شہر کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

  • کیا کراچی میں تیز بارش ہوگی؟

    کیا کراچی میں تیز بارش ہوگی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زبیر صدیقی نے کہا ہے کہ مغربی سسٹم صوبہ بھر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کا سبب بنے گا، آج شام جیکب آباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی شہر میں آج رات اور کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم ژالہ باری اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    زبیر صدیقی کے مطابق مغربی سسٹم کل سے ختم ہو جائے گا، واضح رہے کہ کراچی میں چند منٹ کے لیے شہر کے مختلف حصوں آج صبح درمیانی درجے کی بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔