Tag: کراچی میں امن و امان

  • سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے کراچی میں امن و امان پرانگلیاں اٹھادیں

    سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے کراچی میں امن و امان پرانگلیاں اٹھادیں

    کراچی : پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے امن و امان پرانگلیاں اٹھادیں ، کراچی پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کردی۔

    پولیس نے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والےعناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے پیغام جاری کیا ہے، جس میں جوواقعات کراچی میں نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکاکی ایک ویڈیوہےجوبہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی، ویڈیو کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دیکر دہشت پھیلائی گئی۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ ایک اور واردات کا واقعہ پیزاشاپ فیصل آباد میں پیش آیا، اس واقعےکو کراچی گلشن اقبال سے منسلک کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال کے ریسٹورنٹ میں جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، واردات کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔

    عرفان بہادر نے اپیل کی عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کاساتھ دے، ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کریں۔

    انھوں نے بتایا کہ ایسےعناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ، 16 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ، 16 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں تیزی آ گئی، مختلف علاقوں میں زبردست کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا، مختلف مقامات پر رینجرز اور پولیس کے دستے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”رینجرز کے اٹھارہ سو سے زائد اہل کار پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شہر میں رینجرز کے اٹھارہ سو سے زائد اہل کار پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں، اسنیپ چیکنگ کی مانیٹرنگ سینئر افسران کی زیرِ نگرانی ہو رہی ہے۔

    کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب رینجرز اہل کاروں نے اسنیپ چیکنگ میں اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔

    دریں اثنا شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے زبردست کارروائیاں کیں جن میں 16 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان میں گینگ وار، اسٹریٹ کرمنل، ڈکیت اور منشیات فروش شامل۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی سے تمام بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے: اے آئی جی سندھ


    رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں غیر قانونی رہائش پذیر بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کو قابو کرنے کے لیے رینجرز نے کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں عید گاہ، کلفٹن، کالا پل اور سعود آباد میں کی گئیں، ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کی گئی۔

  • کسی کو بھی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِاعظم

    کسی کو بھی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِاعظم

    کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں سماعت کیوں نہیں ہورہی، انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں چالان پیش کرنے میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ ایم کیو ایم کے کارکنان کو قتل کرنے والے کون  ہے؟ قتل میں جو بھی ملوث ہے سامنے لایا جائے ۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیں گے، کارکنان کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

    نواز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان کے قتل کیس کے تقاضے پورے کئے جائیں، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے خاندان اور بچوں سے ملاقات ہوئی ، فراز عالم اور ریحان کا قتل سنگین واقعات ہے۔

    وزیرِاعظم نے قومی ایکشن پلان کے حوالے سے کہا کہ قومی ایکشن پلان کسی ایک جماعت کا نہیں سب کا ہے، قومی ایکشن پلان میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر چلیں۔

    انھوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی رضامندی سے کراچی آپریشن شروع کیا گیا ، کراچی آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    وزیرِاعظم نے کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، وزیرِاعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کراچی کا امن تباہ کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وزیرِاعظم نے گورنر اور وزیرِاعلیٰ کو صوبے میں سیاسی استحکام بر قرار رکھنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم کے تحفظات دور کئے جائیں۔

    کراچی پہنچنے پر گورنر اور وزیرِاعلیٰ سندھ سے ملاقات میں وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کراچی کا امن تباہ کرکے ملکی معیشت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کراچی کا امن ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہیں، وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت امن و امان کے اجلاس میں وزیرِاعظم کو اپیکس سندھ کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور کراچی آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار،اسحاق ڈار، گورنر، وزیرِاعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز، آئی جی اور دیگر شریک تھے، اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم کے مقتول کار کن سہیل احمد ،ریحان احمد اور فراز عالم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا، ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے مقتولین کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے تینوں کارکنوں کی پر اسرار ہلاکت سے متعلق دریافت کیا اور حکومت سندھ کو جوڈیشل انکوائری کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت نہیں، اگر کسی کا ماورائے عدالت قتل ہوا ہے تو ملوث عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کیے جائینگے، کراچی میں حالت اب پہلے سے بہتر ہیں، پولیس اور رینجرز نے امن وامان کےلیے بڑی قربانیاں دیں ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم نوازشریف نے ایم کیوایم کے یونٹ انچارج سہیل احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے چوہدری نثار سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔