Tag: کراچی میں اومیکرون

  • کراچی :اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی :اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ضلع وسطی کے بعدضلع جنوبی میں بھی اومیکرون کےکیسز میں اضافہ ہونے پر انتظامیہ نے آج سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔

    انتطامیہ کا کہنا تھا کہ صدر کے علاقے سن سیٹ اسٹریٹ فیز ٹو اور نیول ہائٹس اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں ، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں ، گلیوں اور یوسیز ،عیدگاہ لین اسٹریٹ آٹھ اور گیارہ میں بھی لگایا گیا ہے ، گارڈن کے علاقے میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 237 رپورٹ ہوئی۔

    اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن ، کلفٹن ٹائور مکی مسجد ، اقبال لین ایل بلاک ، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے۔

    واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسزسامنے آچکےہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

  • کراچی میں  اومیکرون  کے بڑھتے کیسز،  محکمہ صحت ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب

    کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز، محکمہ صحت ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب

    کراچی : شہر قائد میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں اہم سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کوبھجوائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس آج دوپہرہوگا۔

    اجلاس میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز پر طبی ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا اور کیسز پر اہم سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کوبھجوائی جائیں گی۔

    خیال رہے کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔

    محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

    حکام کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

  • کراچی میں اومیکرون کے  پھیلاؤ میں شدت ، شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی

    کراچی میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں شدت ، شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی

    کراچی : شہر قائد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی اور اومی کرون کے کیسز کی تعداد191 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15.52فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3410 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 759 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    گزشتہ24گھنٹے میں سندھ میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 11مریض وینٹیلیٹرپرہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے 49 ، ضلع ایسٹ میں83 ، ملیرمیں کوروناکے4کیسز،کورنگی میں2کیسز ، ضلع ویسٹ میں4کیسز اور ضلع وسطی میں13کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کراچی میں کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے ، شہر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد191 ہوگئی ہے۔

    محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی شرح 87 فیصد سے زائد ہو چکی ہے، کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، دوسرے نمبر پر کورونا کیسز ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے سامنے آ رہے ہیں۔

  • کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پر منتقلی، وزیراعلی ٰ سندھ کی عوام سے احتیاط کی اپیل

    کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پر منتقلی، وزیراعلی ٰ سندھ کی عوام سے احتیاط کی اپیل

    کراچی : وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پرمنتقلی ہورہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ نئی لہر سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28دسمبرسے 2جنوری کے دوران اومی کرون کے نئےکیس سامنےآئے ، تاحال 268 کیس ظاہر ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 28دسمبر سے2 جنوری کےدوران 133 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، 133 نمونوں میں 95 اومی کرون کےکیس سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پرمنتقلی ہورہی ہے، اومیکرون کے کچھ کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ دیگرکیسز مقامی ہیں۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ نئی لہر سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کرنا ہوگی۔

    یاد رہے کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی ، ماہرین صحت نے ایک مرتبہ پھر ایس او پیز پر عمل درآمد کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ماہرین صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہےتولاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔

  • کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہےتولاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرشاہدرسول نے کراچی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون کوبڑھارہی ہے، کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح صرف 40فیصدہے، کروڑوں کی آبادی والےشہرمیں ویکسین کی شرح اتنی کم ہے۔

    پروفیسرشاہدرسول کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی زیادہ سے زیادہ تصدیق کیلئے جینوم سیکوئنسنگ بڑھاناہوگی کیونکہ اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے۔

    وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ رواں ہفتے 8 فیصدتک انفیکشن کی شرح بڑھی ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہےتولاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں، اب یہ فیصلہ حکومت کوکرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن انفیکشن کےریٹ سےمشروط ہے، اسپتالوں میں ابھی بوجھ نہیں پڑا لیکن ویکسی نیشن بڑھانا ہوگی اورایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری برائےصحت ڈاکٹرنوشین حامد نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ویکسی نیشن کوتیزکرناہوگا اور سندھ حکومت کوشہریوں کےگھروں تک جانا ہوگا۔

    ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کوویکسین مہیاکررہاہے، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ہرشہری تک پہنچے اور سندھ حکومت فوری طورپرعملی اقدام کرے۔

  • کراچی میں اومیکرون کا پھیلاؤ ،   کاروبار اور اسکولز بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع

    کراچی میں اومیکرون کا پھیلاؤ ، کاروبار اور اسکولز بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع

    کراچی : سندھ حکومت کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکولزبند کرنے پر غور شروع کردیا ہے تاہم اس حوالے سے 3،2 روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کی انٹری کے بعد کورونا کیسز کے تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولزبند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور کاروبار بند کرنے کے حوالے سے 3،2 روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

    کراچی میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح8.91 تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز2650لوگوں کےٹیسٹ ہوئے ، جس میں سے 236 لوگ کووڈ پوزیٹونکلے۔

    کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے ، ابتک صرف40فیصد لوگوں نےویکسینیشن کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے کراچی میں اومی کرون مقامی سطح پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی تھی ، جس میں 6 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی ، غربی اور شرقی سے ہے۔