Tag: کراچی میں بارش سے تباہی

  • کراچی میں بارش سے تباہی،  ورلڈ بینک کی سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی

    کراچی میں بارش سے تباہی، ورلڈ بینک کی سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک سے کراچی کی اربن پراپرٹی سروے کرنے کی درخواست کردی ، جس پر ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر سے ویڈیو لنک پرملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ورلڈ بینک کے ساتھ آبپاشی کےپراجیکٹس کیے ، کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی پراجیکٹس شروع ہوگیا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگست کی بارشوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ، شدید بارشوں نےانفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچایا، میرپورخاص ، بدین ، سانگھڑ ،عمر کوٹ میں بھی بارشوں نے تباہی مچاہی، سندھ میں شدید بارشوں سے زراعت تباہ ہوگئی ہے۔

    انھوں نے کہا ورلڈ بینک سندھ حکومت کیساتھ انفرااسٹرکچر میں تعاون کرے، دیہی علاقوں میں بھی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے مدد کرے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کو کراچی کی اربن پراپرٹی سروے کرنے کی درخواست کی ، جس پر ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہم سندھ کے ساتھ پارٹنر شپ کو اہمیت دیتے ہیں۔

  • کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

    کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ روایتی انتظامیہ اور وزرائےاعلیٰ اوسط درجے کے ہوں تو انتظامی امورنہیں چلا سکتے، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی بارشوں نےمضبوط مقامی حکومتوں کےنظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، 22کروڑ کی آبادی کے ملک کو1935 کے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، ایک اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ہونا چاہئے جو مقامی ضرورتوں کو سمجھتا ہو۔

    روایتی انتظامیہ،وزرائےاعلیٰ اوسط درجےکےہوں انتظامی امورنہیں چلا سکتے، آج شہری سہولتیں نہیں، پولیس نظام تباہ ، تعلیم وصحت تسلی بخش نہیں ، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔