Tag: کراچی میں جلسے

  • پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

    پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع نے کہا کہ 28 اپریل کے جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔

    پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ میں کہا کہ شہرمیں دہشت گردی کی واردات ہوچکی ہے ، دہشت گردی کے مزیدالرٹس ہیں، عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے، پولیس کی ڈپٹی کمشنرکورپورٹ

    پاکستان تحریک انصاف نے 28 اپریل کوباغ جناح میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر آج سماعت بھی ہوگی۔

  • تحریک انصاف  کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان

    تحریک انصاف کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ، جلسہ سترہ اپریل کے بجائے سولہ اپریل کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسہ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ، جس کے تحت اب جلسہ سترہ کے بجائے 16 اپریل کو کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جلسہ سولہ اپریل کو مزار قائد پر ہوگا، کراچی کپتان کے ساتھ، تاریخی جلسہ ہوگا۔

    گذشتہ روز اسد عمر نے کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کراچی والوں تیار ہوجاؤ، خان آرہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اتوار سترہ اپریل کو مزار قائد پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے، انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔

    سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدھ کو پشاور میں عشاء کے بعد جلسہ کروں گا یہ بیرونی سازش سے ہٹائے جانے کے بعد پہلا جلسہ ہوگا چاہتاہوں جلسےمیں تمام لوگ آئیں۔