Tag: کراچی میں سردی

  • کوئٹہ میں برفباری : کراچی میں سردی کیسی پڑے گی؟

    کوئٹہ میں برفباری : کراچی میں سردی کیسی پڑے گی؟

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، کان مہتر زئی، کوژک اور خانوزئی میں برف باری کے بعد سردی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد غالب گمان ہے کہ کراچی میں بھی سردی اپنا زور دکھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    زیارت، مسلم باغ اور مستونگ کے علاقے لک پاس میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جس کے سبب اہم شاہراہوں پر برف جمنے سے راستے بند ہوگئے۔

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی اہم شاہراہیں کھولنے کے لئے آپریشن جاری ہے، پی ڈی ایم اے کے اہلکار شاہراہوں میں ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

    quetta

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں اور شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بیس جنوری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، بارکھان، قلات اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی بادل برسیں گے۔

  • کراچی میں سردی کا دوسرا اسپیل، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں سردی کا دوسرا اسپیل، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا، بیان میں کہا ہے کہ آج شہر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی شہرکا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 12 جنوری سے سردی کی ایک اور لہر کراچی میں انٹری لے گی اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی نو، استور میں منفی آٹھ، اسکردو، چترال اورہنزہ میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔

    اب کراچی میں جو ہیوی ٹریفک چلائے گا اس کا لائسنس بھی یہاں کا ہونا چاہیے، گورنر سندھ

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، پنجاب اوربالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

  • کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

    کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

    کراچی: شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے، سرد ہواؤں کے باعث شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    ملک کے دیگر علاقوں کی اگر بات کی جائے تو بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم شدید سرد جبکہ ہلکی برفباری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، مری،گلیات اورگردونواح میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے بند کردی گئی

    کشمیر میں موسم شدید سرد چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں  سردی کا 43  سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی میں سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی : شہر قائد میں سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مارچ میں تینتالیس سال پہلے 19 ڈگری کی ریکارڈ سردی پڑی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ بارش نے مارچ میں جنوری کا احساس دلا دیا، دن بھر ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا، جس کے بعد لوگوں نے گرم کپڑے واپس نکال لیے۔

    بارش نے سردی میں اضافہ تو کیا ساتھ ہی تینتالیس سالہ سردی کا ریکارڈ ہی توڑ دیا، مارچ میں تینتالیس سال پہلے انیس ڈگری کی ریکارڈ سردی پڑی تھی جو ٹوٹ گیا، کراچی میں پارہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ24گھنٹےمیں موسم خشک،سرداورمطلع صاف رہےگا، کم سے کم درجہ حرارت 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ سردی کی لہر مزید دو دن برقرار رہے گی، جس کے باعث پارہ مزید گرنے کا امکان ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت سات ڈگری تک گرا تھا۔

    دوسری جانب بارش اور برفباری نے کوئٹہ میں سردی شدید بڑھا دی ہے، پارہ منفی پانچ ریکارڈ ہوا جبکہ زیارت اور قلات میں منفی سات ہوگیا۔۔

    موسمیاتی تبدیلی کےاثرات جاری ہیں، کرک میں بھی مارچ میں تاریخ کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، کرک کے ملحقہ علاقوں میں برفباری کی وجہ سے انڈس ہائی وے بند ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں  سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی  پیشگوئی

    کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں شردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ24گھنٹےکےدوران موسم خشک،رات میں سرد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ موجودہ درجہ حرارت14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب67 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا فضائی معیاربدستور خراب ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج تیسرےنمبرپرآگیا ہے ، ہوامیں آلودہ زرات کی مقدار217پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی۔.

    ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشقری دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہرنکلتےوقت ماسک کااستعمال کریں۔

    پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی اورسندھ کےبالائی علاقوں میں شدید دھندچھائےرہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ بلوچستان کےشمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت دو،قلات میں منفی ایک ،سبی اورنوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

  • کراچی میں سردی کی  لہر ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی میں سردی کی لہر ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا پانچ دسمبرسے شہر میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پانچ دسمبرسےکراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت27سے29ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں سردی : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی میں سردی : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں کراچی کے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہونے لگا ہے ، رات اورصبح سویرےٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چنددنوں میں شہر کے درجہ حرارت میں مزیدکمی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج موسم خشک رہےگا اور زیادہ سےزیادہ پارہ 33ڈگری تک رہنےکاامکان ہے ۔ ہوامیں نمی کا تناسب 70فیصدریکارڑکیا گیا جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کا راج ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

    کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برف جمی ہوئی ہے اور مختلف علاقوں کا درجہ حرارت مائنس میں چلا گیا ہے، سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی چار ، اسکردومنفی تین، کالام منفی دو، قلات اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، صبح کےاوقات میں جیکب آباد،سکھر ، لاڑکانہ اور گردونواح میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

  • موسمی تبدیلی کا شاخشانہ، کراچی میں سردی فروری میں فرار

    موسمی تبدیلی کا شاخشانہ، کراچی میں سردی فروری میں فرار

    کراچی: موسمی تبدیلی کے اثرات شہر کراچی میں واضح دکھائی دینے لگے ہیں، اس بار سردی فروری میں ہی فرار ہو گئی اور گرمی کا موسم چھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی اچانک ختم ہو گئی ہے، پنجاب میں بھی سردی کچھ دن کی مہمان ہے، کراچی میں عام طور پر شروع فروری میں سردی ہوتی ہے، تاہم اس بار مہینے کے آغاز ہی میں موسم پوری طرح بدل گیا ہے۔

    چند قبل کراچی کے علاقے لیاری میں دھند بھی دیکھی گئی جو ایک غیر معمولی صورت حال تھی، کراچی میں عموماً اس طرح کی دھند نہیں پھیلتی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بتایا کہ آگے موسم خشک ہونے جا رہا ہے، دن میں تیز دھوپ ہوگی۔

    انھوں نے کہا چند دنوں میں بالائی علاقوں میں تو بارشوں اور برف باری کا نیا اسپیل شروع ہوگا لیکن سندھ اور کراچی میں سردی ختم ہو گئی ہے، اور اگلی سردی کا اب دسمبر کے آخرے ہفتے میں امکان ہے۔

    ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

  • کراچی میں سردی کی لہر، دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے دن میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے دن میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔

    دن میں ہوا35 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے آج بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردیاں اگئی، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی ،درجہ حرارت 16.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں رات گئے خنکی اور دھند بھی رہی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ، آج سے رات میں درجہ حرارت کم ہوتا رہے گا، شہر میں 13 کلو میٹر گی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں جاڑا دھوم مچانے لگا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں خون جمادینے والی ٹھنڈ کا راج ہے۔

    بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا ہے ، اسکردو منفی آٹھ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا جبکہ لہہ میں پارہ منفی چھ تک گرگیا۔

    استور، قلات منفی پانچ، بگروٹ، گوپس، ہنزہ اور زیارت منفی چار، کالام منفی تین اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔